🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
75. ما قالوا: في البكاء من خشية الله
اللہ کے خوف سے رونے کا بیان
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 36733 ترقیم الشثری: -- 38322
٣٨٣٢٢ - حدثنا عبد الرحمن بن محمد المحاربي (عن العلاء بن المسيب عن خيثمة) (١) (قال) (٢) : قال عيسى ابن مريم: (لا تخبئ) (٣) (رزق) (٤) اليوم لغد، فإن الذي اتاك به اليوم (سياتيك) (٥) به غدا، (فإن) (٦) قلت: وكيف يكون؟ (٧) فانظر إلى الطير لا تحرث ولا تزرع، تغدو وتروح إلى رزق الله، [فإن قلت: وما يكفي الطير؟ فانظر إلى حمر (الوحش) (٨) وبقر الوحش تغدو إلى رزق الله] (٩) وتروح شباعا.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [أ، ب، ط، هـ].
(٢) سقط من: [جـ].
(٣) في [س]: (تحبسوا)، وفي [ط]: (تخبؤوا).
(٤) في [جـ]: (أرزق).
(٥) في [س]: (ستأتيك)، وفي [هـ]: (سيلتك).
(٦) سقط من: [أ، جـ، س، ع].
(٧) في [س]: زيادة (قال).
(٨) في [أ، ع]: (الدحش).
(٩) سقط ما بين المعكوفين في: [جـ، س].

حضرت خیثمہ فرماتے ہیں کہ عیسیٰ بن مریم علیہ السلام کا ارشاد ہے کہ آج کے رزق میں سے کل کے لیے جمع نہ کرکے رکھو۔ اس لیے کہ جس ذات نے آج دیا ہے وہ کل بھی دے سکتی ہے۔ اگر تیرے ذہن میں سوال ہو کہ یہ کیسے ہوسکتا ہے تو پرندوں کو دیکھ لے جو نہ تو ہل چلاتے ہیں اور نہ ہی کھیتی باڑی کرتے ہیں صبح کو نکلتے ہیں اور شام کو اللہ کے رزق کے ساتھ ہی واپس آتے ہیں۔ پھر اگر تو کہے کہ یہ پرندوں کی مثال کافی نہیں تو جنگلی گدھوں کو دیکھ لے اور نیل گائے کو دیکھ لے جو صبح اللہ کے رزق کی طرف نکلتے ہیں اور شام کو سیر ہو کر واپس آتے ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 38322]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38322، ترقيم محمد عوامة 36733)
 
Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 38322 in Urdu