🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
75. ما قالوا: في البكاء من خشية الله
اللہ کے خوف سے رونے کا بیان
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 36858 ترقیم الشثری: -- 38451
٣٨٤٥١ - حدثنا عبد الله بن نمير عن عبيد الله بن سعيد الجعفي قال: قال عيسى ابن مريم (١) : بيتي (المسجد) (٢) وطيبي الماء، (وإدامي) (٣) الجوع، وشعاري الخوف، ودابتي (رجلي) (٤) ، ومصطلاي في الشتاء: مشارق الصيف، وسراجي ⦗١٠٩⦘ بالليل القمر، وجلسائي الزمنى والمساكين، وامسي وليس لي شيء، (واصبح) (٥) وليس لي شيء، وانا بخير، فمن اغنى مني؟

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ]: زيادة ﵉.
(٢) في [س]: (مسجدا).
(٣) في [أ، ب]: (وأدمي).
(٤) في [هـ]: (رجلاي).
(٥) في [س]: (أو صبح).

حضرت عیسیٰ بن مریم علیہ السلام کا ارشاد ہے کہ میرا گھر مسجد ہے اور میری خوشبو پانی ہے اور میرا سالن بھوک ہے اور میرا شعار خوفِ خدا ہے اور میری سواری میرے پاؤں ہیں۔ اور گرمیوں میں جس جگہ سورج نکلتا ہے وہی میری سردیوں میں تاپنے کی جگہ ہے۔ اور میرا چراغ چاند ہے اور میرے اہل مجلس کمزور اور مسکین ہیں اور میں شام اس حالت میں کرتا ہوں کہ میرے پاس کوئی چیز نہیں ہوتی اور میں صبح اس حالت میں کرتا ہوں میرے پاس کوئی چیز نہیں ہوتی اور بالکل ٹھیک ہوں تو پھر مجھ سے زیادہ غنی کون ہوسکتا ہے؟ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 38451]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38451، ترقيم محمد عوامة 36858)
 
Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 38451 in Urdu