🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
75. ما قالوا: في البكاء من خشية الله
اللہ کے خوف سے رونے کا بیان
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 36875 ترقیم الشثری: -- 38468
٣٨٤٦٨ - حدثنا الحسن بن موسى قال: حدثنا سعيد بن زيد اخو حماد بن زيد قال: حدثنا عثمان (الشحام) (١) قال: حدثنا محمد بن واسع قال: قدمت (من) (٢) مكة فإذا على الخندق قنطرة، فاخذت فانطلق بي إلى مروان (بن) (٣) المهلب وهو ⦗١١٥⦘ امير على البصرة، فرحب بي (وقال) (٤) : حاجتك (يا ابا) (٥) عبد الله، (قلت) (٦) : حاجتي إن استطعت ان (تكون) (٧) كما قال اخو بني عدي، قال: ومن اخو بني عدي؟ (قال) (٨) : العلاء بن زياد، قال: استعمل صديق له مرة على عمل، فكتب إليه: اما بعد فإن استطعت ان لا تبيت إلا وظهرك خفيف، وبطنك خميص، وكفك نقية من دماء المسلمين واموالهم، فإنك إن فعلت ذلك لم يكن عليك سبيل ﴿إنما السبيل على الذين يظلمون الناس ويبغون في الارض﴾ [الشورى: ٤٢] الآية، قال مروان: صدق (و) (٩) الله ونصح، ثم قال: حاجتك يا ابا عبد الله؟ قلت: حاجتي ان تلحقني باهلي، قال: فقال: نعم.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [س]: (الشخام).
(٢) سقط من: [أ، ب].
(٣) سقط من: [س].
(٤) في [جـ]: (فقال).
(٥) في [ع]: (يابا).
(٦) في [ب]: (قال).
(٧) في [أ، ب]: (تقول)، وفي [ع]: (أكون).
(٨) سقط من: [هـ].
(٩) سقط من: [أ، ب، جـ].

حضرت محمد بن واسع فرماتے ہیں کہ میں مکہ سے آیا تو راستہ میں خندق پر ایک پل تھا میں اس پل پر چل پڑا۔ وہ پل مجھے مروان بن مہلب کے پاس لے گیا جو بصرہ کے امیر تھے۔ انہوں نے مجھے مرحبا کہا اور فرمایا اے عبداللہ آپ کی کوئی حاجت ہو؟ میں نے کہا کہ میری حاجت یہ ہے کہ اسی طرح ہوجاؤں کہ جس طرح بنی عدی کے بھائی نے کہا تھا۔ انہوں نے سوال کیا کہ بنی عدی کے بھائی کون ہیں؟ تو میں نے جواب دیا کہ علاء بن یزید ہیں۔ علاء بن یزید نے کہا ہے کہ ان کے کسی دوست کو کسی کام پر عامل مقرر کرنے کو کہا گیا تو انہوں نے جواب دیا کہ اما بعد اگر تو طاقت رکھے کہ تو رات اس حالت میں گزارے کہ تیری کمر ہلکی ہو اور تیرا پیٹ خالی ہو اور تیری ہتھیلیاں مسلمانوں کے خون اور اموال سے پاک ہوں تو اگر تو نے یہ کام کرلیا تو تجھ پر کوئی راستہ نہیں۔ راستہ تو ان لوگوں پر ہے کہ جو لوگوں پر ظلم کرتے ہیں اور زمین میں زیادتی کرتے ہیں۔ مروان نے کہا کہ بالکل سچ فرمایا اور نصیحت کی۔ پھر مروان نے پوچھا کہ آپ کی کوئی ضرورت ہے ابوعبداللہ؟ تو میں نے کہا کہ میری ضرورت یہ ہے کہ تو مجھے میرے گھر والوں سے ملا دے۔ تو اس نے جواب دیا کہ کیوں نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 38468]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38468، ترقيم محمد عوامة 36875)
 
Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 38468 in Urdu