🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
75. ما قالوا: في البكاء من خشية الله
اللہ کے خوف سے رونے کا بیان
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 36878 ترقیم الشثری: -- 38471
٣٨٤٧١ - حدثنا عفان قال: حدثنا بشر بن مفضل عن يونس عن الحسن قال: كان يضرب مثل ابن آدم مثل رجل حضرته الوفاة، (فحضر) (١) اهله وعمله فقال لاهله: امنعوني، قالوا: إنما (٢) (نمنعك) (٣) من امر الدنيا، فاما هذا فلا [نستطيع ان نمنعك منه، فقال لماله: انت تمنعني، قال: (إني) (٤) كنت (زينا) (٥) زينت في الدنيا، اما هذا فلا] (٦) استطيع ان امنعك منه، قال: (فوثب) (٧) عمله فقال: انا صاحبك الذي ادخل معك قبرك، وازول معك حيثما زلت، قال: اما والله لو شعرت لكنت آثر الثلاثة عندي، قال: (قال) (٨) الحسن: (فالآن) (٩) (فآثروه) (١٠) على ما سواه.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [س]: (فحضره).
(٢) في [جـ]: زيادة (كنا).
(٣) في [أ، ب]: (منعك).
(٤) في [أ، ب، جـ]: (نا).
(٥) في [أ، ب]: (دنيا)، وفي [ط]: (زينك)، وفي [جـ]: (زينتك).
(٦) سقط ما بين المعكوفين في: [س].
(٧) في [جـ]: (فوتب).
(٨) في [جـ]: (فقال).
(٩) في [أ، س]: (قالان).
(١٠) في [جـ]: (فأوثروه).

حضرت حسن رضی اللہ عنہ کا ارشاد ہے کہ ابن آدم کی مثال اس شخص کی سی ہے کہ جس کی موت کا وقت قریب آگیا تو اس کے اہل و عیال اور اس کا مال اور عمل اس کے پاس آئے تو اس نے اپنے اہل و عیال سے کہا کہ اس موت کو مجھ سے دور کرو تو انہوں نے جواب دیا کہ ہم تو دنیا کے امور میں سے منع کرسکتے ہیں لیکن اس موت کو نہیں روک سکتے۔ پھر اس نے اپنے مال سے کہا کہ مجھ سے اس کو دور کرو تو اس نے جواب دیا کہ میں تو تیری صرف دنیا ہی کی زینت تھا لیکن اس امر کو میں تجھ سے دور نہیں کرسکتا۔ پھر اس کے عمل نے اس کو بھروسہ دلایا کہ میں ہی تیرا وہ ساتھی ہوں کہ تیرے ساتھ قبر میں داخل ہوجاؤں گا اور جس جگہ بھی تو جائے گا میں تیرے ساتھ ہوں گا تو اس آدمی نے کہا کہ کاش میں پہلے یہ بات مان لیتا کہ تو میرے نزدیک ان سب سے زیادہ مؤثر ہے۔ راوی فرماتے ہیں کہ حسن رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ ابھی ہی سے اس کو دوسروں پر ترجیح دو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 38471]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38471، ترقيم محمد عوامة 36878)
 
Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 38471 in Urdu