🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
25. وذكر أن أبا حنيفة قال: يتزوجها إذا (كذب) نفسه
لعان کے بعد ملاعن کا نکاح کرنے کا بیان
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 37289 ترقیم الشثری: -- 38889
٣٨٨٨٩ - حدثنا وكيع عن الاعمش عن ابي سفيان عن جابر قال: صرع رسول الله ﷺ عن فرس له، فوقع على جذع فانفكت قدمه، قال: فدخلنا عليه نعوده وهو يصلي في مشربة لعائشة جالسا، فصلينا بصلاته ونحن قيام، فاوما إلينا ان اجلسوا، فلما صلى قال:"إنما جعل الإمام ليؤتم به، فإذا صلى قائما فصلوا قياما، وإذا صلى جالسا فصلوا جلوسا، ولا تقوموا وهو جالس كما تفعل اهل فارس بعظمائها" (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) حسن؛ أبو سفيان صدوق، والحديث أخرجه أحمد (٨٨٨٩)، وأبو داود (٦٠٤)، وابن ماجه (٨٤٦)، والنسائي ٢/ ١٤١، والدارقطني ١/ ٣٢٧، وأصل الحديث رواه البخاري (٧٣٤)، ومسلم (٤١٤).
حضرت جابر بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اپنے گھوڑے سے گرپڑے اور کھجور کے تنے پر گرے اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے قدم مبارک سوج گئے۔ راوی کہتے ہیں: ہم آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی عیادت کے لئے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ہاں حاضر ہوئے تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کے مشربہ میں بیٹھ کر نماز پڑھ رہے تھے۔ ہم نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی اقتدا میں نماز پڑھی درآنحالیکہ ہم کھڑے تھے پھر ہم دوسری مرتبہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بیٹھ کر نماز پڑھ رہے تھے۔ ہم نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی اقتدا میں کھڑے ہو کر نماز پر ھنا شروع کی تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہمیں بیٹھنے کا اشارہ فرمایا۔ پس جب آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نماز پڑھ چکے تو ارشاد فرمایا: امام اسی لئے بنایا جاتا ہے کہ اس کی اقتدا کی جائے، سو جب وہ کھڑے ہو کر نماز پڑھے تو تم بھی کھڑے ہو کر نماز پڑھو اور جب و ہ بیٹھ کر نماز پڑھے تو تم بھی بیٹھ کر نماز پڑھو۔ امام بیٹھا ہو تو تم کھڑے نہ ہو جیسا کہ اہل فارس اپنے بڑوں کے ساتھ کرتے ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الرد على أبي حنيفة/حدیث: 38889]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38889، ترقيم محمد عوامة 37289)


Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 38889 in Urdu