مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
3. ما جاء في النبي ﷺ ابن كم حين أنزل عليه
ان روایتوں کا بیان جن میں یہ ذکر ہے کہ جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر وحی کا نزول ہوا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی عمر مبارک کیا تھی؟
ترقیم عوامۃ: 37699 ترقیم الشثری: -- 39303
٣٩٣٠٣ - (حدثنا ابو بكر قال) (١) : حدثنا حسين بن علي عن زائدة عن هشام (عن عكرمة) (٢) عن ابن عباس قال: انزل على النبي ﷺ (٣) وهو ابن اربعين سنة، ثم مكث (بمكة) (٤) ثلاث (عشرة) (٥) سنة (وكان) (٦) بالمدينة (ابن) (٧) (عشر) (٨) ، فقبض وهو ابن ثلاث وستين (٩) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [جـ، ق].
(٢) في [أ، ب، ط، هـ]: (بن عروة).
(٣) في [هـ]: ﵊.
(٤) سقط من: [ب].
(٥) في [أ، ب]: (عشر).
(٦) سقط من: [ق].
(٧) سقط من: [ق].
(٨) في [ق]: (عشرًا).
(٩) صحيح؛ أخرجه البخاري (٣٨٥١)، وأحمد (٢١١٠).
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر وحی کا نزول ہوا جبکہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم چالیس سال کی عمر کے تھے پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مکہ میں تیرہ سال ٹھہرے اور مدینہ میں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم دس سال رہے پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی وفات ہوئی تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی عمر مبارک تریسٹھ سال کی تھی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب المغازي/حدیث: 39303]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39303، ترقيم محمد عوامة 37699)
Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 39303 in Urdu