مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
31. (غزوة بني لحيان)
غزوہ بنی لحیان
ترقیم عوامۃ: 38019 ترقیم الشثری: -- 39634
٣٩٦٣٤ - حدثنا جعفر بن عون قال: اخبرنا إبراهيم بن إسماعيل الانصاري عن الزهري قال: اخبرني عمرو او عمر بن اسيد عن ابي هريرة ان رسول الله ﷺ بعث عشرة رهط سرية عينا، وامر (عليهم) (١) عاصم بن (ثابت) (٢) ، (فخرجوا) (٣) حتى إذا كانوا بالهدة ذكروا لحي من هذيل يقال لهم: بنو لحيان، فبعث إليهم مائة رجل راميا، فوجدوا ماكلهم حيثما اكلوا التمر، (فقالوا) (٤) : (هذا) (٥) نوى يثرب، ثم (اتبعوا) (٦) آثارهم حتى إذا (احس) (٧) بهم عاصم (واصحابه) (٨) لجاوا إلى ⦗٦⦘ جبل، فاحاط بهم الآخرون، فاستنزلوهم واعطوهم العهد، فقال عاصم: والله لا انزل على عهد كافر، اللهم (اخبر) (٩) نبيك عنا، ونزل إليه ابن دثنة (البياضي) (١٠) (١١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ]: بياض.
(٢) في [ي]: (تابت).
(٣) في [س]: (فجرجوا).
(٤) في [أ، ب]: (وقالوا).
(٥) في [ق، هـ]: (هذه).
(٦) في [جـ]: بياض.
(٧) في [س]: (أحسن).
(٨) سقط من: [ي].
(٩) سقط من: [س].
(١٠) في [أ، ب]: (البياض).
(١١) صحيح؛ أخرجه البخاري (٣٠٤٥)، وأحمد ٢/ ٢٩٤ (٧٩١٥).
حضرت ابوہریرہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے دس افراد پر مشتمل ایک جاسوس سریہ روانہ فرمایا اور ان پر عاصم بن ثابت کو امیر مقرر فرمایا۔ پس یہ لوگ نکلے یہاں تک کہ جب یہ لوگ مقام ہدہ میں تھے تو (ان کے بارے میں) ہذیل کی ایک شاخ بنو لحیان سے ذکر کیا گیا تو انہوں نے ان کی طرف ایک سو تیر انداز مرد بھیجے۔ ان تیر اندازوں نے ان کے کھانے کے مقام کو … جہاں انہوں نے کھجوریں کھائی تھیں… دیکھا تو بولے، یہ تو یثرب کی (کھجوروں کی) گٹھلیاں ہیں۔ پھر وہ لوگ ان کے نشانات قدم پر چلے یہاں تک کہ جب عاصم اور ان کے ساتھیوں کو ان کے آنے کا احساس ہوا تو انہوں نے ایک پہاڑ کی طرف پناہ پکڑی۔ اور دوسرے لوگوں (تیر اندازوں) نے ان کا احاطہ کرلیا اور ان سے نیچے اترنے کو کہا۔ اور انہیں عہد (امان) دیا۔ تو حضرت عاصم نے فرمایا: میں کسی کافر کے عہد (امان) پر نیچے نہیں اتروں گا۔ اے اللہ! تو اپنے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو ہمارے بارے میں خبر پہنچا دے اور ابن دثنہ بیاظی اس کی طرف اتر گیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب المغازي/حدیث: 39634]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39634، ترقيم محمد عوامة 38019)
Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 39634 in Urdu