مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
1. من كره الخروج في الفتنة وتعوذ منها
جن حضرات کے نزدیک فتنہ میں نکلنا ناپسندیدہ ہے اور انہوں نے س سے پناہ مانگی ہے
ترقیم عوامۃ: 38318 ترقیم الشثری: -- 39946
٣٩٩٤٦ - حدثنا وكيع عن عبد المجيد (١) ابي عمرو قال: سمعت العداء بن خالد ابن هوذة قال: حججت مع النبي ﷺ حجة الوداع، فرايت النبي ﷺ قائما في الركابين وهو يقول:"تدرون: اي شهر هذا؟ اي بلد هذا؟ قال: فإن دماءكم واموالكم عليكم حرام كحرمة يومكم (هذا) (٢) في شهركم هذا في بلدكم هذا، هل بلغت؟" قالوا: نعم قال:"اللهم اشهد" (٣) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: زيادة (عن).
(٢) سقط من: [أ، ب].
(٣) صحيح؛ أخرجه أحمد ٥/ ٣٠ (٢٠٣٣٦)، وأبو داود (١٩١٧)، وابن سعد ٧/ ٥١، والبخاري في التاريخ ٧/ ٨٥، وابن أبي عاصم في الآحاد (١٥٠٢)، وابن قانع ٢/ ٢٧٩، والطبراني ١٨/ (١٣)، والمزي ١٨/ ٢٧٧.
حضرت عداء بن خالد بن ھوذہ فرماتے ہیں میں نے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ حجۃ الوداع کے موقع پر حج کیا میں نے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو دیکھا وہ (اونٹ کی) رکابوں میں کھڑے ارشاد فرما رہے تھے کیا تم جانتے ہو یہ کو نسا مہینہ ہے کون سا شہر ہے (پھر) ارشاد فرمایا بیشک تمہارے خون اور تمہارے اموال آپس ایک دوسرے پر حرام ہیں تمہارے اس دن کی حرمت کی طرح تمہارے اس مہینے کی حرمت کی طرح۔ تمہارے اس شہر کی حرمت کی طرح۔ کیا میں نے پہنچا دیا صحابہ کرام j نے عرض کیا جی ہاں ارشاد فرمایا اے اللہ گواہ رہنا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفتن/حدیث: 39946]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39946، ترقيم محمد عوامة 38318)
Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 39946 in Urdu