مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
1. من كره الخروج في الفتنة وتعوذ منها
جن حضرات کے نزدیک فتنہ میں نکلنا ناپسندیدہ ہے اور انہوں نے س سے پناہ مانگی ہے
ترقیم عوامۃ: 38326 ترقیم الشثری: -- 39954
٣٩٩٥٤ - حدثنا معاوية بن هشام قال: حدثنا سفيان الثوري عن الحارث الازدي عن ابن الحنفية قال: رحم الله امرءا كف يده، وامسك لسانه، واغنى نفسه، وجلس في بيته، له ما احتسب، وهو يوم القيامة مع من احب، الا إن الاعمال اسرع إليهم من سيوف المؤمنين، الا إن للحق دولة ياتي بها الله إذا شاء.
حضرت حارث ازدی حضرت ابن حنفیہ سے نقل کرتے ہیں کہ انہوں نے ارشاد فرمایا اللہ تعالیٰ رحم کرے اس آدمی پر جس نے اپنے ہاتھ کو روکا اور اپنی زبان کو قابو کیا اور اپنے آپ کو بےنیاز کیا (دوسروں سے) اور اپنے گھر میں بیٹھ گیا اس کے لے ز وہی ثواب ہے جس کی اس نے نیت کی اور وہ قیامت والے دن اس کے ساتھ ہوگا جس کے ساتھ اس نے محبت کی خبر دار بلاشبہ اعمال ان کی طرف مسلمانوں کی تلواروں سے جلدی پہنچتے ہیں آگاہ و خبردار ہو حق کے لیے پلٹنا ہوتا ہے اللہ تعالیٰ جب چاہیں اسے لے آتے ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفتن/حدیث: 39954]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39954، ترقيم محمد عوامة 38326)
Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 39954 in Urdu