مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
1. من كره الخروج في الفتنة وتعوذ منها
جن حضرات کے نزدیک فتنہ میں نکلنا ناپسندیدہ ہے اور انہوں نے س سے پناہ مانگی ہے
ترقیم عوامۃ: 38346 ترقیم الشثری: -- 39974
٣٩٩٧٤ - حدثنا ابو معاوية عن الاعمش عن زيد بن وهب عن عبد الله قال: لما بعث (عثمان إليه) (١) يامره بالخروج إلى المدينة اجتمع الناس إليه فقالوا له: اقم، لا تخرج، فنحن نمنعك، لا يصل إليك منه شيء تكرهه، فقال عبد الله: إنها ستكون امور وفق، (لا) (٢) احب ان اكون انا اول من فتحها وله علي (طاعة) (٣) ، قال: فرد الناس وخرج إليه (٤) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ع]: (إليه عثمان).
(٢) في [أ، ب]: (ما).
(٣) في [هـ]: (طاقة).
(٤) صحيح؛ أخرجه ابن عبد البر في الاستذكار ٣/ ٩٩٣.
حضرت عبداللہ سے روایت ہے کہ جب حضرت عثمان نے ان کو مدینہ کی طرف نکلنے کا حکم دیا لوگ آپ کے پاس جمع ہوگئے اور ان سے کہا! آپ رکیے ہم آپ کی حفاظت کریں گے اور آپ کو کوئی ناپسندیدہ امر نہیں پہنچے گا حضرت عبد اللہ نے فرمایا بلا شبہ عنقریب کچھ امور اور فتنے ہوں گے میں یہ پسند نہیں کرتا کہ میں ان کو کھولنے والوں میں سے پہلا ہوجاؤں ان کے لیے مجھ پر اطاعت کا حق ہے راوی فرماتے ہیں انہوں نے لوگوں کو واپس کردیا اور حضرت عثمان کے حکم کے مطابق نکل گئے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفتن/حدیث: 39974]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39974، ترقيم محمد عوامة 38346)
Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 39974 in Urdu