مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
1. من كره الخروج في الفتنة وتعوذ منها
جن حضرات کے نزدیک فتنہ میں نکلنا ناپسندیدہ ہے اور انہوں نے س سے پناہ مانگی ہے
ترقیم عوامۃ: 38357 ترقیم الشثری: -- 39985
٣٩٩٨٥ - حدثنا ابو اسامة قال: حدثنا ابن جريج عن هارون بن ابي عائشة عن عدي بن عدي عن سلمان بن ربيعة عن عمر قال: إنها ستكون امراء وعمال صحبتهم فتنة ومفارقتهم كفر، قال: قلت: الله اكبر، اعد علي يا امير المؤمنين! فرجت عني، فاعاد عليه، قال سلمان بن ربيعة: قال الله: ﴿والفتنة اشد من القتل﴾ [البقرة: ١٩١] ، والفتنة احب إلي من القتل (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) مجهول؛ لجهالة هارون بن أبي عائشة.
حضرت سلمان بن ربیعہ حضرت عمر سے روایت کرتے ہیں کہ ارشاد فرمایا عنقریب امراء اور کام کرنے والے ہوں گے ان کی محبت فتنہ ہوگی اور ان سے جدائیگی کفر ہوگی راوی فرماتے ہیں میں نے عرض کیا اللہ اکبر دوبارہ سنائیں اے امیر المؤمنین اس سے میرا غم دور ہوا حضرت عمر نے دوبارہ ارشاد فرمایا حضرت سلمان بن ربیعہ نے فرمایا اللہ تعالیٰ نے فرمایا فتنہ زیادہ سخت ہے قتل سے اور فتنہ زیادہ پسندیدہ ہے مجھے قتل سے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفتن/حدیث: 39985]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39985، ترقيم محمد عوامة 38357)
Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 39985 in Urdu