🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
1. من كره الخروج في الفتنة وتعوذ منها
جن حضرات کے نزدیک فتنہ میں نکلنا ناپسندیدہ ہے اور انہوں نے س سے پناہ مانگی ہے
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 38374 ترقیم الشثری: -- 40002
٤٠٠٠٢ - حدثنا جرير عن عبد العزيز بن رفيع عن عبيد الله بن القبطية قال: دخل الحارث بن ابي ربيعة وعبد الله بن صفوان على ام سلمة وانا معها فسالاها عن ⦗٢٣٠⦘ الجيش الذي يخسف به، وذلك في زمان ابن الزبير، فقالت: قال رسول الله ﷺ:" (يعوذ) (١) (عائذ) (٢) بالبيت فيبعث البه بعث؛ فإذا كان ببيداء من الارض يخسف بهم"، فقلنا: يا رسول الله! كيف بمن كان كارها؟ قال:"يخسف به معهم، ولكنه يبعث يوم القيامة (على نيته) (٣) "، قال ابو جعفر (٤) : هي بيداء المدينة (٥) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب]: (تعود).
(٢) في [س]: بياض.
(٣) في [س]: بياض.
(٤) هو الباقر كما في فتح الباري ٤/ ٣٤٠، وعمدة القاري ١١/ ٢٣٦.
(٥) صحيح؛ أخرجه مسلم (٢٨٨٢)، وأحمد (٢٦٤٨٧).

حضرت عبید اللہ بن قبطیہ سے روایت ہے انہوں نے فرمایا حارث بن ابی ربیعہ اور عبداللہ بن صفوان حضرت ام سلمہ کے پاس گئے اور میں ان کے ساتھ تھا ان دونوں نے ان سے پوچھا اس لشکر کے بارے میں جسے دھنسا دیا گیا اور یہ واقعہ حضرت عبد اللہ بن زبیر کے زمانے میں پیش آیا تو حضرت ام سلمہ نے فرمایا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا ایک پناہ پکڑنے والا بیت اللہ میں پناہ پکڑے گا اس کی طرف ایک لشکر بھیجا جائے گا جب وہ ایک میدان میں ہوں گے تو ان کو دھنسا دیا جائے گا ہم نے عرض کیا اے اللہ کے رسول اس آدمی کی کیا حالت ہوگی جس پر زبردستی کی گئی ہو ارشاد فرمایا اسے بھی ان کے ساتھ دھنسا دیا جائے گا لیکن قیامت والے دن اسے اس کی نیت پر اٹھا یا جائے گا ابو جعفر راوی فرماتے ہیں یہ مدینہ کا میدان تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفتن/حدیث: 40002]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 40002، ترقيم محمد عوامة 38374)
 
Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 40002 in Urdu