مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
1. من كره الخروج في الفتنة وتعوذ منها
جن حضرات کے نزدیک فتنہ میں نکلنا ناپسندیدہ ہے اور انہوں نے س سے پناہ مانگی ہے
ترقیم عوامۃ: 38377 ترقیم الشثری: -- 40005
٤٠٠٠٥ - حدثنا محمد بن عبد الله الاسدي عن إسرائيل عن سماك عن ثروان بن (ملحان) (١) قال: كنا جلوسا في المسجد فمر علينا عمار (بن) (٢) ياسر فقلنا له: حدثنا حديث رسول الله ﷺ في الفتنة فقال: سمعت رسول الله قوله يقول:"سيكون بعدي امراء يقتتلون على الملك، يقتل بعضهم عليه بعضا"، فقلنا له: لو (٣) حدثنا به غيرك كذبناه، قال:"اما إنه سيكون" (٤) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ]: (ملحاب).
(٢) سقط من: [س].
(٣) في [ط، هـ]: زيادة (أن).
(٤) حسن؛ ثروان بن ملحان وثقه العجلي والهيثمي وذكره ابن حبان في الثقاث، ولم يرو عنه غير سماك أخرجه أحمد (١٨٣٢٠)، وأبو يعلى (١٦٥٠)، والطبراني كما في مجمع الزوائد ٧/ ٢٩٢.
حضرت ثروان بن ملحان سے روایت ہے انہوں نے فرمایا ہم مسجد میں بیٹھے تھے حضرت عمار بن یاسر ہمارے پاس سے گزرے ہم نے ان سے عرض کیا ہم سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی حدیث فتنے کے بارے میں بیان کردیں پس انہوں نے فرمایا میں نے رسو ل اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو فرماتے ہوئے سنا عنقریب میرے بعد امراء ہوں گے جو ملک پر (یعنی حصول ملک کے لیے) لڑائی کریں گے اس پر کچھ کچھ کو قتل کریں گے ہم نے ان سے عرض کیا اگر آپ کے علاوہ کوئی اور ہم سے اس بارے میں بیان کرتا تو ہم اس کی تکذیب کرتے انہوں نے ارشاد فرمایا باقی یہ تو بلا شبہ ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفتن/حدیث: 40005]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 40005، ترقيم محمد عوامة 38377)
Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 40005 in Urdu