مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
1. من كره الخروج في الفتنة وتعوذ منها
جن حضرات کے نزدیک فتنہ میں نکلنا ناپسندیدہ ہے اور انہوں نے س سے پناہ مانگی ہے
ترقیم عوامۃ: 38392 ترقیم الشثری: -- 40020
٤٠٠٢٠ - حدثنا غندر عن شعبة عن الحكم قال: سمعت ميمون بن ابي (شبيب) (١) يحدث (عن) (٢) عبادة بن الصامت قال: اتمنى لحبيبي ان يقل ماله او يعجل موته، فقالوا: ما راينا متمنيا محبا (لحبيبه) (٣) ؟ فقال: اخشى إن يدرككم امراء إن اطعتموهم ادخلوكم النار، وإن عصيتموهم قتلوكم، فقال رجل: اخبرنا من هم حتى نفقا اعينهم، قال شعبة: او نحثو في وجوههم التراب، فقال: عسى ان تدركوهم فيكونوا هم الذين يفقاون عينك ويحثون في وجهك التراب (٤) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، جـ، ط، هـ]: (حبيب).
(٢) سقط من: [ع].
(٣) في [س]: زيادة (مثلك)، وفي [ط]: (حدثنا).
(٤) منقطع؛ ميمون لا تثبت له رواية عن عبادة، وأخرجه مرفوعًا الضياء في المختارة ٨/ (٤٢٠).
حضرت عبادہ بن صامت سے روایت ہے ارشاد فرمایا میں اپنے دوست کے لیے تمنا کرتا ہوں کہ اس کا مال کم ہو یا اسے جلدی موت آجائے ان کے اصحاب نے کہا ہم نے نہیں دیکھا کہ اپنے محبوب کے لیے کوئی محب ایسی تمنا کرنے والا ہو تو انہوں نے ارشاد فرمایا مجھے یہ خوف ہے کہ تمہیں ایسے امراء پالیں کہ اگر تم ان کی اطاعت کرو تو وہ تمہیں جہنم میں داخل کردیں اور اگر تم ان کی نافرمانی کرو تو وہ تمہیں قتل کردیں ایک صاحب نے عرض کیا ہمیں بتلائیں وہ کون ہیں ہم ان کی آنیں ے پھوڑ دیں گے شعبہ فرماتے ہیں (یہ الفاظ ہے) یا ہم ان کے چہروں پر مٹی ڈال دیں گے حضرت عبادہ بن صامت نے ارشاد فرمایا قریب ہے کہ تم ان کے زمانے کو پاؤ پس وہی تیری آنکھ پھوڑیں گے اور تیرے چہرے میں مٹی ڈالیں گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفتن/حدیث: 40020]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 40020، ترقيم محمد عوامة 38392)
Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 40020 in Urdu