مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
1. من كره الخروج في الفتنة وتعوذ منها
جن حضرات کے نزدیک فتنہ میں نکلنا ناپسندیدہ ہے اور انہوں نے س سے پناہ مانگی ہے
ترقیم عوامۃ: 38455 ترقیم الشثری: -- 40083
٤٠٠٨٣ - حدثنا محمد بن (بشر) (١) قال: حدثنا سفيان عن المغيرة بن النعمان عن عبد الله بن الاقنع الباهلي عن الاحنف بن قيس قال: كانت جالسا في مسجد المدينة، فاقبل رجل لا تراه حلقة إلا فروا منه حتى انتهى إلى الحلقة التي كنت فيها، ⦗٢٥٦⦘ فثبت وفروا، فقلت: من انت؟ فقال: ابو ذر صاحب رسول الله ﷺ، (قلت) (٢) : (ما) (٣) يفر الناس مثك؟ قال: إني انهاهم عن الكنوز، قال: قلت: إن اعطياتنا قد بلغت وارتفعت فتخاف علينا منها، قال: اما اليوم فلا، ولكنها (يوشك) (٤) ان يكون (اثمان) (٥) دينكم، فإذا كانت اثمان دينكم (فدعوهم) (٦) (وإياها) (٧) (٨) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ط]: (بشير).
(٢) سقط من: [أ، ب].
(٣) في [هـ]: (لما)، وفي [ط]: (لم).
(٤) في [ع]: (توشك).
(٥) في [أ، ب]: (إيمان).
(٦) في [جـ، ط، هـ]: (فدعوها).
(٧) في [ط، هـ]: (إياهم).
(٨) حسن؛ عبد اللَّه بن الأقنع صدوق، وأخرجه أحمد (٢١٤٥١)، والحاكم ٤/ ٥٢٢، وبنحوه البخاري (١٤٠٧)، ومسلم (٩٩٢).
حضرت احنف بن قیس سے روایت ہے انہوں نے فرمایا میں مدینہ کی مسجد میں بیٹھا ہوا تھا ایک صاحب آئے کہا کہ کوئی بھی (بیٹھنے والاحلقہ ان کو نہیں دیکھتا تھا مگر یہ کہ ان سے بھاگ جاتے تھے۔ یہاں تک کہ وہ اس حلقے میں آگئے جس میں میں تھا پس میں ٹھہرا رہا اور دیگر لوگ بھاگ گئے۔ میں نے کہا آپ کون ہیں؟ انہوں نے بتلایا ابو ذر حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا ساتھی۔ میں نے عرض کیا آپ سے لوگ کیوں بھاگے ہیں؟ انہوں نے فرمایا اس وجہ سے کہ میں ان کو خزانے جمع کرنے سے روکتا ہوں۔ حضرت احنف بن قیس فرماتے ہیں کہ میں نے عرض کیا کہ بیشک ہمارے عطیات کثیر تعداد کو پہنچ چکے ہیں اور بلند ہوچکے ہیں۔ کیا آپ ہم پر ان کی وجہ سے خوف کرتے ہیں انہوں نے فرمایا کہ اس وقت میں تو نہیں لیکن قریب ہے کہ وہ تمہارے دین کی قیمت بن جائیں۔ اس وقت ان عطیات سے اجتناب کرنا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفتن/حدیث: 40083]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 40083، ترقيم محمد عوامة 38455)
Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 40083 in Urdu