🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
1. من كره الخروج في الفتنة وتعوذ منها
جن حضرات کے نزدیک فتنہ میں نکلنا ناپسندیدہ ہے اور انہوں نے س سے پناہ مانگی ہے
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 38470 ترقیم الشثری: -- 40098
٤٠٠٩٨ - حدثنا ابو خالد الاحمر عن عمرو بن قيس عن رجل عن ابي ذر قال: اقبل رسول الله ﷺ من سفر، (فلما) (١) دنا من المدينة تعجل قوم على (راياتهم) (٢) ، فارسل (فجيء) (٣) بهم فقال:"ما اعجلكم؟" قالوا: او ليس قد اذنت لنا، قال:"لا، ولا (شبهت) (٤) ولكنكم تعجلتم إلى النساء بالمدينة"، ثم قال:"الا ليت شعري متى تخرج نار من قبل جبل الوراق تضيء لها اعناق الإبل بروكا إلى برك الغماد من عدن ابين كضوء النهار" (٥) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [س]: (فما).
(٢) في [أ، ب، جـ، س]: (رياتهم).
(٣) في [ع]: (فجاء).
(٤) في [س]: (سبهت)، وفي [هـ]: (لاشهت).
(٥) مجهول لإبهام راويه؛ أخرجه أحمد (٢١٢٨٩)، وابن حبان (٦٨٤١)، والبزار (٤٣٠)، والحاكم ٤/ ٤٤٢، وابن شبه في تاريخ المدينة ١/ ٢٨٠.

حضرت ابوذر سے روایت ہے انہوں نے ارشاد فرمایا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ایک سفر سے واپسی فرما رہے تھے جب مدینہ منورہ کے قریب ہوئے تو لوگوں نے اپنے جھنڈوں کے ساتھ جلدی کی آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان کی طرف پیغام بھیجا ان کو لایا گیا آپ نے فرمایا کس چیز نے تمہیں جلدی میں ڈال دیا انہوں نے عرض کیا کیا آپ نے ہمیں اجازت نہیں دی؟ آپ نے فرمایا نہیں اور نہ ہی میں تشبیہ دی ہے۔ لیکن تم نے مدینہ میں عورتوں کی طرف جلدی کی پھر فرمایا ایک وقت آئے گا جب جبل وراق کی جانب سے ایک آگ ظاہر ہوگی، اس آگ کی وجہ سے عدن کے برک الغماد میں بیٹھے ہوئے اونٹوں کی گردنیں دن کی روشنی سے زیادہ روشن ہوجائیں گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفتن/حدیث: 40098]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 40098، ترقيم محمد عوامة 38470)


Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 40098 in Urdu