🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
1. من كره الخروج في الفتنة وتعوذ منها
جن حضرات کے نزدیک فتنہ میں نکلنا ناپسندیدہ ہے اور انہوں نے س سے پناہ مانگی ہے
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 38492 ترقیم الشثری: -- 40120
٤٠١٢٠ - حدثنا حسين بن علي عن زائدة قال: حدثنا ابو حصين الاسدي عن عامر عن ثابت بن قطبة عن عبد الله قال: الزموا هذه الطاعة والجماعة، فإنه حبل الله الذي امر به، وان ما (تكرهون) (١) في الجماعة خير مما تحبون في الفرقة، إن الله ⦗٢٧١⦘ لم يخلق شيئا (قط) (٢) إلا جعل له منتهى، كان هذا الدين (قد تم) (٣) ، وإنه صائر إلى نقصان، وإن إمارة ذلك ان تنقطع الارحام، ويؤخذ المال بغير حقه، (وتسفك) (٤) الدماء و (يشتكي) (٥) ذو القرابة قرابته لا (يعود) (٦) عليه بشيء، ويطوف السائل بين (جمعتين) (٧) لا يوضع في يده شيء، (فبينما هم) (٨) كذلك (إذ) (٩) خارت الارض خوار البقرة يحسب كل اناس انها خارت من قبلهم، (فبينا) (١٠) الناس (كذلك) (١١) إذ قذفت الارض بافلاذ كبدها من الذهب (و) (١٢) الفضة، لا ينفع بعد شيء منه ذهب ولا فضة (١٣) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [س]: (تكون).
(٢) سقط من: [جـ].
(٣) في [ع]: (قديم).
(٤) في [س]: (وتفسك).
(٥) في [ب]: (ويشتكي).
(٦) في [أ، ب، س]: (نعود).
(٧) سقط من: [س].
(٨) في [س]: (فيما هم).
(٩) في [س]: (إذا).
(١٠) في [س]: (فبنا)، وفي [ع]: (فبينما).
(١١) سقط من: [س].
(١٢) سقط من: [س].
(١٣) صحيح؛ ثابت بن قطبة ثقة، كما قال ابن سعد وابن حبان وروى عنه جمع، والخبر أخرجه ابن أبي حاتم في التفسير (٣٩١٦)، والحاكم ٤/ ٥٩٨ (٨٦٦٣)، والطبراني (٨٩٧١)، وابن عبد البر في التمهيد ٢١/ ٢٧٤، واللالكائي (١٥٩)، والآجري في الشريعة (١٧)، وأبو القاسم التيمي في الحجة ١/ ٢٦٢، وأبو عبيد في غريب الحديث ٤/ ٣٩٤.

حضرت عبداللہ سے روایت ہے فرمایا کہ اس اطاعت اور جماعت کو لازم پکڑو بلاشبہ یہ اللہ کی وہ رسی ہے جس کے تھامنے کا اللہ نے حکم دیا ہے اور بلاشبہ جو چیزیں تمہیں جماعت میں ناپسندیدہ ہیں وہ ان سے بہتر ہیں جو تمہیں جدائی میں پسند ہیں اللہ تعالیٰ نے کوئی بھی چیز پیدا نہیں کی مگر اس کی انتہا مقرر کی ہے یہ دین یقینا کا مل ہوچکا اور اب نقصان کی طرف جانے والا ہے اور اس نقصان کی علامت یہ ہے کہ رشتے داریاں ختم ہوجائیں گی ناحق مال لیا جائے گا خون بہائے جائیں گے قرابت والا اپنے قریبی رشتے داروں کی شکایت کرے گا کہ وہ اسے کچھ نہیں دیتے مانگنے والا دو جمعے چکر لگائے گا اس کے ہاتھ پر کچھ بھی نہیں رکھا جائے گا لوگ اسی حالت پر ہوں گے یکایک زمین گائے کی طرح آواز نکالے گی سارے لوگ یہ خیال کریں گے کہ یہ ہماری جانب میں آواز نکال رہی ہے لوگ اسی حالت پر ہوں گے اچانک زمین اپنے جگر کے ٹکڑے یعنی سونا اور چاندی نکالے گی اس کے بعد اس سونا چاندی سے کوئی نفع نہیں ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفتن/حدیث: 40120]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 40120، ترقيم محمد عوامة 38492)
 
Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 40120 in Urdu