🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
1. من كره الخروج في الفتنة وتعوذ منها
جن حضرات کے نزدیک فتنہ میں نکلنا ناپسندیدہ ہے اور انہوں نے س سے پناہ مانگی ہے
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 38535 ترقیم الشثری: -- 40163
٤٠١٦٣ - حدثنا عبد الله بن نمير عن الاعمش عن المنهال بن عمرو عن ابي البختري عن حذيفة قال: (لتعملن) (١) عمل بني إسرائيل فلا يكون فيهم شيء إلا كان فيكم مثله، فقال رجل: تكون (فينا) (٢) قردة وخنازير؟ قال: وما يبريك من ذلك؟ لا ام لك؛ قالوا: حدثنا يا ابا عبد الله، قال: لو حدثتكم لافترقتم على ثلاث فرق: فرقة تقاتلني، وفرقة لا تنصرني، وفرقة تكذبني، اما إني ساحدثكم ولا اقول: (٣) قال رسول الله ﷺ، ارايتكم لو حدثتكم انكم تاخذون كتابكم (فتحرقونه) (٤) وتلقونه في الحشوش، صدقتموني؟ قالوا: سبحان الله! (٥) ويكون هذا؟ [قال: ارايتكم لو حدثتكم انكم تكسرون قبلتكم، صدقتموني؟ قالوا: سبحان الله! ويكون هذا؟ قال: ارايتكم لو حدثتكم ان (امكم) (٦) تخرج في فرقة من المسلمين، (وتقاتلكم) (٧) ، صدقتموني؟ قالوا: سبحان الله! ويكون هذا؟] (٨) (٩) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، هـ]: (لتعلمن).
(٢) في [ط]: (منا).
(٣) في [س]: زيادة (قال).
(٤) في [ب، س]: (فتحرفونه).
(٥) في [س]: زيادة (بسحره اللَّه).
(٦) في [س]: (إمامكم).
(٧) في [ط]: (يقاتلونكم).
(٨) سقط ما بين المعكوفين من: [أ، ب].
(٩) منقطع؛ أبو البختري لم يسمع من حذيفة، وأخرجه ابن أبي داود في المصاحف (٦٢)، وبنحوه ابن أبي حاتم في التفسير (٦٤٣٠)، والحاكم ٤/ ٤٦٩، ونعيم (١٩٢).

حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے ارشاد فرمایا کہ تم ضرور بنی اسرائیل والے اعمال کرو گے ان میں کوئی چیز واقع نیں ہوئی مگر تمہارے اندر اس کی مثل ہوگی ایک صاحب نے عرض کیا کیا ہم میں بندر اور خنزیر بھی ہوں گے ارشاد فرمایا تیرے لیے ماں نہ ہو اس سے تمہیں کس نے بری کیا ہے ان کے ساتھیوں نے عرض کیا اے ابو عبد اللہ ہم سے بیان کرو حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا اگر میں تم سے بیان کروں تو تم تین گروہوں میں بٹ جاؤ گے اور ایک گروہ مجھ سے لڑائی کرے گا اور دوسرا گروہ میری مدد نہیں کرے گا اور ایک گروہ میری تکذیب کرے گا باقی میں تمہارے سامنے بیان کرتا ہوں اور میں نہیں کہتا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا مجھے بتلاؤ تو سہی اگر میں تم سے بیان کروں کہ تم اپنی کتاب کو لے کر اسے جلا دو گے اور اسے بیت الخلاؤں میں پھینک دو گے کیا تم میری تصدیق کرو گے انہوں نے کہا سبحان اللہ کیا یہ بھی ہوگا حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا مجھے بتلاؤ تو سہی اگر میں تم سے بیان کروں کہ تم اپنے قبلہ کو توڑ دو گے کیا تم میری تصدیق کرو گے انہوں نے سبحان اللہ کیا یہ ہوگا (پھر) فرمایا مجھے بتلاؤ تو سہی اگر میں تم سے بیان کروں کہ تمہاری ماں مسلمانوں کے ایک گروہ میں خروج کرے گی اور تم سے لڑائی کرے گی کیا تم میری تصدیق کرو گے انہوں نے کہا سبحان اللہ کیا یہ ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفتن/حدیث: 40163]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 40163، ترقيم محمد عوامة 38535)
 
Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 40163 in Urdu