مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
2. ما ذكر في فتنة الدجال
یہ باب دجال کے فتنے کے بیان میں ہے
ترقیم عوامۃ: 38621 ترقیم الشثری: -- 40253
٤٠٢٥٣ - (حدثنا) (١) يزيد بن هارون قال: اخبرنا ابن عون عن مجاهد قال: ذكروه -يعني الدجال عند ابن عباس، قال: مكتوب (بين) (٢) عينيه"ك ف ر"، قال: فقال (ابن عباس: لم) (٣) اسمعه يقول (ذاك) (٤) ، ولكنه قال: اما إبراهيم فانظروا إلى صاحبكم -قال يزيد: يعني النبي (ﷺ (٥) -، واما موسى فرجل آدم جعد طوال كانه من رجال (شنوءة) (٦) على (جمل) (٧) احمر (مخطوم) (٨) (بخلبة) (٩) ، فكاني انظر إليه قد انحدر من الوادي يلبي (١٠) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [س، ع].
(٢) في [س]: (من).
(٣) في [ط]: (عامر ألم).
(٤) في [هـ]: (ذلك).
(٥) في [ع]: ﵇، وفي [ط، هـ]: ﵊.
(٦) في [س]: (شتوة).
(٧) في [ط، هـ]: (جبل).
(٨) في [أ، ب]: (نحطم).
(٩) في [س]: (يخلبه).
(١٠) صحيح؛ أخرجه البخاري (١٥٥٥)، ومسلم (١٦٦).
حضرت مجاہد سے روایت ہے انہوں نے فرمایا کہ لوگوں نے حضرت عبداللہ بن عباس کے پاس دجال کا تذکرہ کیا تو حاضرین میں سے کسی نے کہا کہ اس کی دونوں آنکھوں کے درمیان ک، ف، ر لکھا ہوگا مجاہد کہتے ہیں کہ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے یہ بات نہیں سنی لیکن آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ رہے ابراہیم تو ان کی شبیہ دیکھو اپنے صاحب میں یزید راوی کہتے ہیں کہ صاحب سے مراد نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی اپنی ذات ہے اور رہے موسیٰ تو وہ ایک گندمی رنگ کے گھنگریالے بالوں والے لمبے قد کے مرد ہیں گویا کہ وہ شنوء ہ قبیلے کے مردوں میں سے ہیں سرخ اونٹ پر جس کی لگام خشک گھاس کی ہوگی پر سوار ہوں گے گویا کہ میں ان کو وادی سے تلبیہ پڑھتے ہوئے آتا دیکھ رہا ہوں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفتن/حدیث: 40253]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 40253، ترقيم محمد عوامة 38621)
Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 40253 in Urdu