مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
2. ما ذكر في فتنة الدجال
یہ باب دجال کے فتنے کے بیان میں ہے
ترقیم عوامۃ: 38626 ترقیم الشثری: -- 40258
٤٠٢٥٨ - حدثنا شبابة قال: حدثنا سليمان بن المغيرة عن حميد بن هلال قال: كان هشام بن عامر الانصاري يرى رجالا يتخطونه إلى عمران بن حصين ⦗٣٢٣⦘ وغيره من اصحاب النبي ﷺ (فغضب وقال: والله) (١) إنكم لتخطون إلى من لم يكن احضر لرسول الله ﷺ مني ولا اوعى لحديثه مني، لقد سمعت رسول الله ﷺ يقول:"ما بين (٢) خلق آدم إلى ان تقوم الساعة فتنة اكبر من فتنة الدجال" (٣) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [أ، ب].
(٢) في [جـ]: زيادة (ابن).
(٣) صحيح؛ صرح حميد بسماعه من هشام عند أحمد (١٦٢٦١)، والحديث أخرجه مسلم (٢٩٤٦)، وأحمد (١٦٢٦٥).
حضرت حمید بن ہلال سے روایت ہے فرمایا کہ حضرت ہشام بن عامر انصاری کچھ لوگوں کو دیکھتے تھے کہ وہ حضرت عمران بن حصین اور دوسرے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اصحاب کے پاس جاتے تھے وہ غصے میں آگئے اور ارشاد فرمایا اللہ کی قسم تم ان لوگوں کے پاس جاتے ہو جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس نہ تو مجھ سے زیادہ حاضر باش تھے اور نہ ان کی احادیث کو مجھ سے زیادہ یادر کھنے والے ہیں میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے حضرت آدم کی پیدائش اور قیامت قائم ہونے تک دجال سے بڑا کوئی فتنہ نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفتن/حدیث: 40258]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 40258، ترقيم محمد عوامة 38626)
Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 40258 in Urdu