🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
2. ما ذكر في فتنة الدجال
یہ باب دجال کے فتنے کے بیان میں ہے
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 38629 ترقیم الشثری: -- 40261
٤٠٢٦١ - حدثنا الحسن بن موسى قال: حدثنا شيبان عن يحيى عن الحضرمي بن لاحق عن ابي صالح عن عائشة ام المؤمنين قالت: (دخل) (١) علي النبي ﷺ وانا ابكي، فقال:"ما يبكيك؟" (فقلت) (٢) : يا رسول الله، ذكرت الدجال، قال:"فلا تبكي فإن يخرج وانا حي اكفيكموه، (وإن امت) (٣) فإن ربكم ليس (باعور) (٤) ، وإنه يخرج معه (يهود) (٥) اصبهان، فيسير حتى ينزل (بضاحية) (٦) ⦗٣٢٥⦘ المدينة، ولها يومئذ سبعة ابواب، على كل باب (ملكان) (٧) ، فيخرج إليه شرار اهلها، فينطلق حتى ياتي (٨) لد، فينزل عيسى بن مريم (٩) فيقتله، ثم يمكث عيسى في الارض اربعين سنة او (قريبا) (١٠) من اربعين سنة إماما عادلا وحكما مقسطا" (١١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [س]: (دخلت).
(٢) في [ع]: (فقالت).
(٣) في [ب]: (وإذا مت).
(٤) في [ب]: (أعور).
(٥) سقط من: [أ، س].
(٦) في [ع]: (بناحية).
(٧) في [هـ]: (مكان).
(٨) في [س]: زيادة (باب).
(٩) في [جـ]: زيادة ﵉.
(١٠) في [ع]: (قريب).
(١١) حسن؛ الحضرمي صدوق، أخرجه أحمد (٢٤٤٦٧)، وابن حبان (٦٨٢٢)، وعبد اللَّه بن أحمد في السنة (٩٩٦)، والشاشي (٦٨٧)، وابن منده (١٠٥٥).

ام المؤمنین حضرت سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے انہوں نے ارشاد فرمایا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میرے پاس تشریف لائے اس حال میں کہ میں رو رہی تھی انہوں نے پوچھا تمہیں کونسی چیز رلا رہی ہے میں نے عرض کیا اے اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) دجال کے تذکرے کی وجہ سے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا نہ رو اگر وہ میری زندگی میں نکلا تو میں تمہاری کفایت کرونگا اور اگر میری وفات ہوجائے تو بلاشبہ تمہارا رب کانا نہیں ہے بلاشبہ اصبہان کے یہود نکلیں گے وہ چلے گا یہاں تک کہ مدینہ کے بیرونی کنارے میں آئے گا اور اس وقت مدینہ کے سات دروازے ہوں گے ہر دروازے پر دو فرشتے ہوں گے مدینہ کے شریر لوگ اس کی طرف نکلیں گے وہ چلے گا یہاں تک کہ مقام لد پر پہنچے گا حضرت عیسیٰ بن مریم اتریں گے اور اسے قتل کریں گے پھر حضرت عیسیٰ زمین میں چالیس سال کا عرصہ ٹھہریں گے یا راوی فرماتے ہیں یوں فرمایا کہ چالیس سال کے قریب کا زمانہ امام عادل اور انصاف کرنے والے فیصل بن کر ٹھہریں گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفتن/حدیث: 40261]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 40261، ترقيم محمد عوامة 38629)
 
Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 40261 in Urdu