مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
2. ما ذكر في فتنة الدجال
یہ باب دجال کے فتنے کے بیان میں ہے
ترقیم عوامۃ: 38637 ترقیم الشثری: -- 40269
٤٠٢٦٩ - حدثنا الحسن بن موسى قال: حدثنا شيبان عن يحيى عن ابي سلمة قال: سمعت ابا هريرة يقول: قال رسول الله ﷺ:"الا احدثكم عن الدجال حديثا ما حدثه نبي (١) قومه: إنه اعور وإنه يجيء معه بمثل الجنة والنار، فالتي يقول: هي الجنة، هي النار، وإني انذركم (به) (٢) كما انذر به نوح قومه" (٣) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ع]: زيادة (قبله).
(٢) سقط من: [ب].
(٣) صحيح؛ أخرجه البخاري (٣٣٣٨)، ومسلم (٢٩٣٦).
حضرت ابوہریرہ سے روایت ہے انہوں نے فرمایا کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے یہ ارشاد سنا آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ میں تمہیں دجال کے بارے میں ایسی حدیث نہ سناؤں جو کسی نبی نے اپنی قوم سے بیان نہیں کی بلاشبہ وہ کانا ہے اور بلاشبہ اس کے ساتھ جنت اور جہنم کی مثل آئے گی جس کے بارے میں وہ کہے گا وہ جنت ہے وہ آگ ہوگی اور میں تمہیں اس سے ایسے ڈراتا ہوں جیسے نوح نے اپنی قوم کو اس سے ڈرایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفتن/حدیث: 40269]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 40269، ترقيم محمد عوامة 38637)
Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 40269 in Urdu