🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
2. ما ذكر في فتنة الدجال
یہ باب دجال کے فتنے کے بیان میں ہے
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 38680 ترقیم الشثری: -- 40312
٤٠٣١٢ - حدثنا يزيد بن هارون قال: اخبرنا العوام بن حوشب قال: حدثني جبلة بن سحيم عن (مؤثر) (١) بن (عفازة) (٢) عن عبد الله بن مسعود قال: لما كان ليلة اسري برسول الله ﷺ لقي إبراهيم وموسى وعيسى فتذاكروا الساعة، فبدءوا بإبراهيم فسالوه عنها، فلم يكن عنده علم منها، فسالوا موسى فلم يكن عنده منها علم، فردوا الحديث إلى عيسى فقال: عبد الله (إلي) (٣) فيما (٤) دون (وجبتها) (٥) ، فاما وجبتها (فلا) (٦) يعلمها إلا الله؛ فذكر من خروج الدجال فاهبط (فاقتله) (٧) ، فيرجع الناس إلى بلادهم فيستقبلهم ياجوج وماجوج وهم من كل حدب ينسلون، (لا) (٨) يمرون بماء إلا شربوه؛ ولا (شيء) (٩) إلا (افسدوه) (١٠) ، (فيجيئون) (١١) (إلى) (١٢) فادعوا الله (فيميتهم، فتجوى الارض من ريحهم، فيجيئون إلي فادعوا ⦗٣٥٤⦘ الله) (١٣) فيرسل السماء بالماء فتحمل اجسادهم فتقذفها في البحر، ثم تنسف الجبال وتمد الارض مد الاديم، ثم يعهد إلى إذا كان ذلك (ان) (١٤) الساعة من (الناس) (١٥) كالحامل (المتم) (١٦) ، لا يدري اهلها متى (تفجؤهم) (١٧) بولادتها (١٨) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب]: (موسر)، وفي [س]: (مويسر).
(٢) في [أ، ب، جـ]: (عفان)، وفي [هـ]: (عفارة).
(٣) في [أ، ب]: (إلا).
(٤) في [ع]: زيادة (عهد).
(٥) في [أ]: (وحببتها).
(٦) سقط من: [ب].
(٧) في [ب]: (فأقتل).
(٨) في [س]: (إلا).
(٩) في [س]: (بشيء).
(١٠) في [ب]: (أفسده).
(١١) في [ط]: (فيجرون)، وفي [ق]: (فيخرفون)، وفي [ع]: (فينخرون)، وعند ابن ماجه: (فيجأرون).
(١٢) في [أ، ب]: (إليه).
(١٣) سقط من: [هـ].
(١٤) سقط من: [أ، ب].
(١٥) في [أ، ب]: (للناس).
(١٦) في [س]: (الميتم)، وفي [س]: (ستم).
(١٧) في [س]: (تفجرهم)، وفي [ع]: (تفجاهم).
(١٨) مجهول؛ لجهالة مؤثر بن عفازة، أخرجه ابن ماجه (٤٠٨١)، وأحمد (٣٥٥٦)، والحاكم ٤/ ٤٨٨، وأبو يعلى (٥٢٩٤)، والشاشي (٨٤٥)، وابن جرير في التفسير ١٧/ ٩١.

حضرت عبداللہ بن مسعود سے روایت ہے انہوں نے فرمایا جس رات رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو اسراء کے لیے لے جایا گیا تو ان کی ملاقات حضرت ابراہیم اور حضرت موسیٰ اور حضرت عیسیٰ۔ سے ہوئی انہوں نے آپس میں قیامت کا تذکرہ کیا انہوں نے حضرت ابراہیم سے ابتداء کی اور ان سے قیامت کے بارے میں پوچھا ان کے پاس بھی قیامت کے بارے میں علم نہ تھا پھر انہوں نے یہ بات حضرت عیسیٰ کی طرف لوٹا دی انہوں نے فرمایا اللہ تعالیٰ نے مجھے اس کے وقوع سے قریب کی باتیں بتلائیں ہیں اور باقی اس کا وقوع وہ اللہ تعالیٰ کے علاوہ اور کوئی نہیں جانتا انہوں نے دجال کے نکلنے کا تذکرہ کیا پس میں اتروں گا اور اسے قتل کروں گا پھر لوگ اپنے شہروں کی طرف لوٹ جائیں گے پھر یاجوج وماجوج ان کے سامنے آجائیں گے وہ ہر بلند جگہ سے جلدی سے آئیں گے کسی پانی کے پاس نہیں گزریں گے مگر اسے پی جائیں گے اور کسی چیز کے پاس سے نہیں گزریں گے مگر اسے خراب کردیں گے وہ (دوسرے لوگ) میری طرف بھاگ کر آئیں گے میں اللہ تعالیٰ سے دعا کروں گا اللہ تعالیٰ ان کو موت دے دیں گے زمین ان کی بدبو کی وجہ سے تعفن زدہ ہوجائے گی پس (دوسرے لوگ) وہ میرے پاس آئیں گے میں اللہ تعالیٰ سے دعا کروں گا اللہ تعالیٰ ان پر آسمان سے بارش اتاریں گے وہ ان کے جسموں کو اٹھائے گی اور ان کو سمندر میں پھینک دے گی پھر پہاڑ جڑ سے اکھاڑ دیے جائیں گے اور زمین چمڑے کی طرح ہوجائے گی کہ قیامت لوگوں کے ایسے قریب ہے جیسے کہ وہ حاملہ مدت حمل پوری کرچکی ہو اس کے گھر والے نہیں جانتے کب اچانک اس کے ولادت ہوجائے حضرت عوام نے فرمایا میں نے اس کی تصدیق اللہ تعالیٰ کی کتاب میں پائی ہے { حَتَّی إِذَا فُتِحَتْ یَأْجُوجُ وَمَأْجُوجُ وَہُمْ مِنْ کُلِّ حَدَبٍ یَنْسِلُونَ وَاقْتَرَبَ الْوَعْدُ الْحَقُّ }۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفتن/حدیث: 40312]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 40312، ترقيم محمد عوامة 38680)
 
Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 40312 in Urdu