مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
2. ما ذكر في فتنة الدجال
یہ باب دجال کے فتنے کے بیان میں ہے
ترقیم عوامۃ: 38681 ترقیم الشثری: -- 40314
٤٠٣١٤ - حدثنا محمد بن بشر قال: حدثنا سعيد بن ابي عروبة عن قتادة عن عبد الرحمن بن (آدم) (١) عن ابي هريرة ان نبي الله ﵇ (٢) قال:"الانبياء اخوة لعلات: امهاتهم شتى ودينهم واحد، وانا اولى الناس بعيسى ابن مريم؛ لانه لم يكن بيني وبينه نبي، فإذا رايتموه فاعرفوه، فإنه رجل مربوع الخلق إلى الحمرة والبياض، (سبط) (٣) الراس، كان راسه (يقطر) (٤) وإن لم يصبه بلل بين ممصرتين، (فيدق) (٥) الصليب ويقتل الخنزير ويضع الجزية، ويقاتل الناس على الإسلام حتى ⦗٣٥٥⦘ يهلك الله في زمانه الملل كلها غير الإسلام، ويهلك الله في زمانه مسيح الضلالة الكذاب الدجال، وتقع (الامنة) (٦) (في زمانه) (٧) في الارض (حتى) (٨) (ترتع) (٩) الاسود مع الإبل، والنمور مع البقر، والذئاب مع الغنم، ويلعب الصبيان -او الغلمان شك- (بالحيات) (١٠) لا يضر بعضهم بعضا، فيلبث في الارض ما شاء الله ثم يتوفى فيصلي عليه المسلمون" (١١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [س].
(٢) في [أ، ب، جـ]: ﷺ.
(٣) في [س]: (سبيط).
(٤) في [أ، ب]: (يقطو).
(٥) في [س]: (فيدف).
(٦) في [أ، ب، ط، هـ]: (الأمانة).
(٧) سقط من: [ب].
(٨) سقط من: [س].
(٩) في [أ، ب]: (يرتع).
(١٠) في [هـ]: (مع الحيات).
(١١) منقطع حكمًا؛ قتادة مدلس، أخرجه أحمد (٩٦٣٢)، وأبو داود (٤٣٢٤)، وابن حبان (٦٨٢١)، والحاكم ٢/ ٥٩٥، والطيالسي (٢٥٧٥)، وابن جرير في التفسير ٣/ ٢٩١، وعبد الرزاق (٢٠٨٤٥)، وإسحاق (٤٤)، وأصله عند مسلم (٢٣٦٥)، والبخاري (٣٤٤٢).
حضرت ابوہریرہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا تمام انبیاء علاتی بھائی ہیں ان کی مائیں مختلف ہیں اور ان کا دین ایک ہے میں لوگوں میں عیسیٰ بن مریم کے قریب ہوں کیونکہ میرے اور ان کے درمیان کوئی نبی نہیں ہیں جب تم ان کو دیکھو تو جان لو وہ درمیانے قد کے آدمی ہیں سرخی اور سفیدی کی طرف (ان کا رنگ مائل ہے) ہلکے گھنگریالے بالوں والے ہیں ان کے سر سے (پانی کے) قطرات ٹپکتے معلوم ہوتے ہیں اگر چہ ان کو تری نہ ہی لگی ہو دو ہلکے زرد رنگ سے رنگی ہوئی چادروں کے درمیان ہوں گے پس صلیب کے ٹکڑے کریں گے اور خنزیر کو قتل کریں گے اور جزیہ اٹھا دیں گے اور لوگوں سے اسلام پر قتال کریں گے یہاں تک کہ اللہ تعالیٰ ان کے زمانے میں تمام ملتوں کو ہلاک کردیں گے سوائے اسلام کے اور اللہ تعالیٰ ان کے زمانے میں گمراہی کے مسیح کذاب دجال کو ہلاک کریں گے اور ان کے زمانے میں زمین کے اندر امن قائم ہوجائے گا یہاں تک کہ کالا سانپ اونٹ کے ساتھ اور چیتا گائے کے ساتھ اور بھیڑیا بکریوں کے ساتھ چرے گا اور بچے سانپوں کے ساتھ کھیلیں گے کوئی ایک دوسرے کو نقصان نہیں پہنچائے گا جتنا وقت اللہ تعالیٰ چاہیں گے اتنا وہ زمین میں ٹھہریں گے پھر ان کی وفات ہوگی اور مسلمان ان کی نماز جنازہ پڑھیں گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفتن/حدیث: 40314]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 40314، ترقيم محمد عوامة 38681)
Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 40314 in Urdu