مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
2. ما ذكر في فتنة الدجال
یہ باب دجال کے فتنے کے بیان میں ہے
ترقیم عوامۃ: 38758 ترقیم الشثری: -- 40392
٤٠٣٩٢ - حدثنا وكيع عن ابي جعفر عن الربيع عن (١) ابي العالية عن ابي: ﴿قل هو القادر على ان يبعث عليكم عذابا من فوقكم او من تحت ارجلكم او يلبسكم شيعا ويذيق بعضكم باس بعض﴾ [الانعام: ٦٥] ، قال: هي اربع خلال، وكلهن واقع لا محالة، فمضت (اثنتان) (٢) بعد وفاة النبي ﷺ بخمسة وعشرين عاما، والبسوا شيعا وذاق بعضهم باس بعض، واثنتان واقعتان لا محالة: الخسف (والرجم) (٣) (٤) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ع]: زيادة (ابن).
(٢) في [س]: (اثنان).
(٣) في [ع]: (الرحم).
(٤) حسن؛ أبو جعفر صدوق، أخرجه أحمد (٢١٢٢٧)، وابنه (٢١٢٢٨)، وأبو نعيم في الحلية ١/ ٢٥٣، وابن جرير في التفسير ٧/ ٢٢٦ والضياء في المختارة (١١٤٩)، وابن أبي حاتم في التفسير (٧٣٩٨)، ونعيم (١٧١٧).
حضرت ابو العالیہ حضرت ابی سے نقل کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ کے ارشاد { قُلْ ہُوَ الْقَادِرُ عَلَی أَنْ یَبْعَثَ عَلَیْکُمْ عَذَابًا مِنْ فَوْقِکُمْ أَوْ مِنْ تَحْتِ أَرْجُلِکُمْ أَوْ یَلْبِسَکُمْ شِیَعًا وَیُذِیقَ بَعْضَکُمْ بَأْسَ بَعْضٍ } آپ کہہ دیں اس پر بھی وہی قادر ہے کہ تم پر کوئی عذاب تمہارے اوپر سے بھیج دے یا تمہارے پاؤں تلے سے یا تم کو گروہ گروہ کر کے سب کو بھڑادے تمہیں ایک دوسرے کی لڑائی کا مزہ چکھا دے ارشاد فرمایا کہ وہ چار باتیں ہیں ان میں ہر ایک یقینا واقع ہوگی دو تو نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی وفات کے پچیس (٢٥) سال بعد گزر گئیں ان کو گروہ گروہ کر کے لڑایا گیا اور انہوں نے ایک دوسرے کی لڑائی کا مزہ چکھا اور دو لا محالہ طور پر وقوع پذیر ہوں گی زمین میں دھنسانا اور پتھروں کی بارش۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفتن/حدیث: 40392]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 40392، ترقيم محمد عوامة 38758)
Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 40392 in Urdu