مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
1. في مسير عائشة وعلي وطلحة والزبير ﵃
سیدہ عائشہ، سیدنا علی، سیدنا طلحہ، اور سیدنا زبیر رضی اللہ عنہم کے سفر کے بارے میں
ترقیم عوامۃ: 38930 ترقیم الشثری: -- 40578
٤٠٥٧٨ - حدثنا ابو اسامة قال: حدثنا معتمر بن سليمان عن ابيه قال: حدثنا ابو نضرة ان ربيعة كلمت طلحة في مسجد بني (سلمة) (١) فقالوا: كنا في نحر العدو حتى جاءتنا بيعتك هذا الرجل، ثم انت الآن تقاتله او كما قالوا، قال: فقال: إني ادخلت (الحش) (٢) ووضع على عنقي اللج، (وقيل) (٣) : بايع وإلا (قتلناك) (٤) ، قال: فبايعت وعرفت انها بيعة ضلالة (٥) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: (مسلمة).
(٢) في [أ، ب، جـ]: (الحسن).
(٣) في [ع]: (فقيل).
(٤) في [أ، هـ]: (قاتلناك).
(٥) صحيح.
ابو نضرہ سے روایت ہے کہ قبیلہ ربیعہ والے بنو مسلمہ کی مسجد میں حضرت طلحہ سے ہم کلام ہوئے اور کہنے لگے کہ ہم تو دشمن کے گلے پر قابض تھے کہ ہم کو یہ اطلاع پہنچی کے آپ نے اس شخص (حضرت علی رضی اللہ عنہ) کی بیعت کرلی ہے پھر اب آپ اسی سے قتال کر رہے ہیں اور کچھ اس طرح کی باتیں کیں۔ حضرت طلحہ نے فرمایا کہ مجھے کھجور کے باغ میں داخل کیا گیا اور تلوار میری گردن پر رکھ دی گئی پھر کہا گیا کہ تم بیعت کرو وگرنہ ہم تمہیں قتل کردیں گے میں نے بیعت کرلی اور جان لیا کہ یہ گمراہی کی بیعت ہے۔ تیمی کہتے ہیں کہ ولید بن عبد الملک نے فرمایا کہ اہل عراق کے منافقین سے ایک منافق جبلہ بن حکیم نے حضرت زبیر سے کہا کہ آپ تو بیعت کرچکے ہیں (پھر یہ مخالفت کیسی) حضرت زبیر نے فرمایا کہ تلوار میری گدی پر تھی پھر مجھ سے کہا گیا کہ بیعت کرو وگرنہ ہم تم کو قتل کردیں گے پس میں نے بیعت کرلی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجمل وصلى الله على سيدنا محمد النبي وآله/حدیث: 40578]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 40578، ترقيم محمد عوامة 38930)
Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 40578 in Urdu