🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
1. في مسير عائشة وعلي وطلحة والزبير ﵃
سیدہ عائشہ، سیدنا علی، سیدنا طلحہ، اور سیدنا زبیر رضی اللہ عنہم کے سفر کے بارے میں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 38931 ترقیم الشثری: -- 40580
٤٠٥٨٠ - حدثنا محمد بن بشر قال: سمعت (حميد) (١) بن عبد الله بن الاصم يذكر عن ام راشد جدته قالت: كنت عند ام هانئ فاتاها علي، فدعت له بطعام فقال: ما لي لا ارى عندكم بركة -يعني الشاة، (قالت) (٢) : فقالت: سبحان الله، بلى والله إن عندنا (لبركة) (٣) ، قال: إنما اعني الشاة، قالت: ونزلت فلقيت رجلين في الدرجة، فسمعت احدهما يقول لصاحبه: بايعته ايدينا ولم تبايعه قلولنا، [ (قالت) (٤) : فقلت: من (هذان) (٥) الرجلان؟ فقالوا: طلحة والزبير، قالت: فإني قد سمعت احدهما يقول لصاحبه: بايعته ايدينا ولم تبايعه قلوبنا] (٦) ، فقال علي: ﴿فمن نكث فإنما ينكث على نفسه ومن اوفى بما عاهد عليه الله فسيؤتيه اجرا عظيما﴾ [الفتح: ١٠] (٧) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ]: (محمد)، وفي [أ، ب، ط، هـ]: (أحمد)، وتقدم ١١/ ١٠٥.
(٢) في [أ، ب، جـ، س، ع]: (قال).
(٣) في [أ، ب، س]: (البركة).
(٤) في [س، ع]: (قال).
(٥) في [ع]: (هذين).
(٦) سقط ما بين المعكوفين من: [جـ].
(٧) مجهول؛ لجهالة أم راشد.

ام راشد سے روایت ہے فرماتی ہیں کہ میں ام ہانی کے پاس تھی حضرت علی رضی اللہ عنہان کے پاس تشریف لائے پس ام ہانی نے ان کی کھانے پر دعوت کی حضرت علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ کیا بات ہے مجھے تمہارے ہاں برکت (بکری) نظر نہیں آرہی۔ ام ہانی نے کہا سبحان اللہ کیوں نہیں! اللہ کی قسم ہمارے ہاں برکت ہے حضرت علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا میری مراد بکری ہے۔ میں اتری تو سیڑھی میں دو آدمیوں سے ملاقات ہوئی میں نے ان دونوں میں سے ایک کوسنا کہ وہ دوسرے کو کہہ رہا تھا ہمارے ہاتھوں نے بیعت کی ہے ہمارے دلوں نے نہیں۔ ام راشد نے کہا یہ کون ہیں۔ پس لوگوں نے جواب دیا طلحہ اور زبیر میں نے سنا ان میں سے ایک دوسرے کو کہہ رہا تھا ہمارے ہاتھوں نے بیعت کی ہے ہمارے قلوب نے نہیں۔ پس حضرت علی رضی اللہ عنہ نے یہ آیت پڑھی { فَمَنْ نَکَثَ فَإِنَّمَا یَنْکُثُ عَلَی نَفْسِہِ وَمَنْ أَوْفَی بِمَا عَاہَدَ عَلَیْہُ اللَّہَ فَسَیُؤْتِیہِ أَجْرًا عَظِیمًا }۔ (جو عہد شکنی کرے گا اس کا بوجھ اسی پر ہوگا جو اللہ سے کیا عہد پورا کرے گا اللہ اس کو اجر عظیم دے گا)۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجمل وصلى الله على سيدنا محمد النبي وآله/حدیث: 40580]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 40580، ترقيم محمد عوامة 38931)
 
Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 40580 in Urdu