مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
1. في مسير عائشة وعلي وطلحة والزبير ﵃
سیدہ عائشہ، سیدنا علی، سیدنا طلحہ، اور سیدنا زبیر رضی اللہ عنہم کے سفر کے بارے میں
ترقیم عوامۃ: 38939 ترقیم الشثری: -- 40588
٤٠٥٨٨ - حدثنا بن إدريس عن حسن بن فرات عن ابيه عن (عمير) (١) بن سعد قال: لما رجع علي من الجمل وتهيا (لصفين) (٢) (اجتمع) (٣) النخع حتى دخلوا على الاشتر، فقال: هل في البيت إلا نخعي؟ فقالوا: لا، فقال: إن هذه الامة (عمدت) (٤) إلى خيرها فقتلته، وسرنا إلى اهل البصرة قوم لنا عليهم بيعة فنصرنا عليهم بنكثهم، وإنكم تسيرون غدا إلى اهل الشام قوم ليس (لكم) (٥) (عليهم) (٦) بيعة، فلينظر امرؤ منكم (اين) (٧) يضع سيفه (٨) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، جـ، ع]: (عمر)، وفي [س]: (عمرو).
(٢) في [س]: (بصفين).
(٣) في [ع]: (اجتمعنا)، وفي [هـ]: (اجتمعت).
(٤) في [جـ]: (عهدت)، وفي [س]: (عدت).
(٥) سقط من: [أ، ب].
(٦) في [أ، ب]: (عليكم).
(٧) في [س]: (أني).
(٨) صحيح؛ أخرجه الحاكم ٣/ ١٠٧، وابن عساكر ٥٦/ ٣٨٦.
عمیر بن سعد سے روایت ہے کہ جب حضرت علی رضی اللہ عنہ جنگ جمل سے واپس لوٹے تو جنگ صفین کی تیاری شروع فرمائی نخعی قبیلہ والے جمع ہوئے اور اشتر کے پاس آئے۔ اس نے کہا گھر میں نخعی کے علاوہ بھی کوئی ہے؟ انہوں نے جواب دیا نہیں۔ پھر کہنے لگا اس امت نے اپنے بہترین انسان کا قصد کیا اور اس کو قتل کرڈالا۔ ہم اہل بصرہ کی طرف گئے وہ ایسی قوم تھی جس نے ہماری بیعت کی ہوئی تھی پس ان کے بیعت توڑنے کی وجہ سے ہماری مدد کی گئی اور کل تم ایسی قوم کی طرف جانے والے ہو جو شام کے رہنے والے ہیں اور انہوں نے ہماری بیعت نہیں کی۔ پس تم میں سے ہر آدمی دیکھ لے کہ وہ اپنی تلوار کہاں رکھے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجمل وصلى الله على سيدنا محمد النبي وآله/حدیث: 40588]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 40588، ترقيم محمد عوامة 38939)
Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 40588 in Urdu