مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
1. في مسير عائشة وعلي وطلحة والزبير ﵃
سیدہ عائشہ، سیدنا علی، سیدنا طلحہ، اور سیدنا زبیر رضی اللہ عنہم کے سفر کے بارے میں
ترقیم عوامۃ: 38989 ترقیم الشثری: -- 40640
٤٠٦٤٠ - حدثنا غندر عن شعبة عن عمرو بن مرة عن ابي وائل قال: دخل ابو موسى وابو مسعود على عمار (وهو يستنفر) (١) الناس فقالا: ما راينا منك منذ اسلمت امرا انهره عندنا من إسراعك في هذا الامر، فقال عمار: ما رايت منكما منذ اسلمتما امرا انهره عندي من إبطائكما عن هذا الامر، قال: فكساهما حلة حلة، وخرجوا إلى الصلاة جميعا (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب]: (وهم يستفز).
(٢) صحيح؛ أخرجه البخاري (٧١٠٢)، والحاكم ٣/ ١١٧.
ابو وائل سے منقول ہے کہ ابو موسیٰ اور ابو مسعود حضرت عمار کے پاس آئے جبکہ وہ لوگوں کو (حضرت علی رضی اللہ عنہ کی مدد کے لیے) ابھار رہے تھے۔ پس ان دونوں نے حضرت عمار سے کہا کہ جب سے آپ ایمان لائے ہیں ہم نے آپ کے معاملے میں جلدی کرنے سے زیادہ ناپسندیدہ عمل نہں دیکھا۔ حضرت عمار نے فرمایا کہ جب سے تم مسلمان ہوئے ہو میں نے تمہارے اس معاملے میں کوتاہی کرنے سے زیادہ ناپسندیدہ عمل نہیں دیکھا۔ پس حضرت عمار نے ان کو ایک ایک جوڑا پہنایا اور پھر سب کے سب نماز کے لیے چلے گئے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجمل وصلى الله على سيدنا محمد النبي وآله/حدیث: 40640]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 40640، ترقيم محمد عوامة 38989)
Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 40640 in Urdu