🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
33. الرجل يقرأ السجدة وهو يطوف بالبيت
کوئی شخص خانہ کعبہ کا طواف کرتے ہوئے آیت سجدہ پڑھے تو سجدہ کیسے کرے؟
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 4415 ترقیم الشثری: -- 4444
٤٤٤٤ - حدثنا إسماعيل بن علية عن حاتم بن ابي صغيرة قال: قلت لعبد الله بن ابي مليكة قرات السجدة وانا اطوف بالبيت فكيف ترى قال: آمرك ان تسجد، قلت: إذا (يركبني) (١) الناس؛ وهم يطوفون، فيقولون: مجنون، افاستطيع ان اسجد وهم يطوفون؟ فقال: والله، لئن قلت ذلك، لقد قرا ابن الزبير السجدة فلم يسجد، فقام الحارث بن ابي ربيعة فقرا السجدة ثم جاء فجلس، فقال: يا امير المؤمنين، ما منعك ان تسجد قبيل حيث قرات السجدة؟ فقال: لاي شيء اسجد! إني لو كنت في صلاة سجدت، فاما (إذا) (٢) لم اكن في صلاة فإني لا اسجد.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، د، س، ط، ك، هـ]: (تركني)، وانظر: أخبار مكة للفاكهي (٥٥٧).
(٢) في [ك]: (إذ).

حدثنا حدثنا إسماعيل ابن علية، عن حاتم بن ابي صغيرة، قال: قلت لعبد الله بن ابي مليكة قرات السجدة وانا اطوف بالبيت فكيف ترى؟ قال:" آمرك ان تسجد"، قلت: إذا تركني الناس وهم يطوفون، فيقولون: مجنون افاستطيع ان اسجد وهم يطوفون، فقال: والله لئن قلت ذلك: لقد قرا ابن الزبير السجدة فلم يسجد فقام الحارث بن ابي ربيعة فقرا السجدة ثم جاء فجلس، فقال: يا امير المؤمنين ما منعك ان تسجد قبيل حيث قرات السجدة؟ فقال:" لاي شيء اسجد؟ إني لو كنت في صلاة سجدت فاما إذا لم اكن في صلاة فإني لا اسجد"،
حضرت حاتم بن ابی صغیرہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت عبد اللہ بن ابی ملیکہ سے سوال کیا کہ اگر میں دورانِ طواف آیت سجدہ پڑھوں تو سجدہ کروں یا نہیں؟ انہوں نے فرمایا کہ میں تمہیں سجدہ کرنے کا حکم دیتا ہوں۔ میں نے کہا کہ اگر لوگ دورانِ طواف مجھے سجدہ کرتے دیکیں ص گے تو مجھے پاگل کہیں گے۔ یہ کیسے ممکن ہے کہ وہ طواف کررہے ہوں اور میں سجدہ کروں؟! انہوں نے کہا اگر یہ بات ہے تو سن لو کہ حضرت ابن زبیر نے ایک مرتبہ آیت سجدہ پڑھی اور سجدہ نہیں کیا۔ پھر حضرت حارث بن ابی ربیعہ نے آیت سجدہ پڑھی اور آکر کہنے لگے اے امیر المؤمنین! ابھی تھوڑی دیر پہلے آپ نے آیت سجدہ پڑھی تھی، لیکن آپ نے سجدہ کیوں نہیں کیا؟ حضرت ابن زبیر نے فرمایا کہ میں کیوں سجدہ کروں؟ جب میں نماز میں ہوتا ہوں تو سجدہ کرتا ہوں اور اگر میں نماز کے باہر آیت سجدہ کی تلاوت کروں تو سجدہ نہیں کرتا۔ حاتم بن ابی صغیرہ کہتے ہیں کہ میں نے اس بارے میں حضرت عطاء سے سوال کیا تو انہوں نے فرمایا کہ خانہ کعبہ کی طرف رخ کرکے سر کو اشارے سے جھکا لو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/باب سجود التلاوة/حدیث: 4444]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 4444، ترقيم محمد عوامة 4415)


Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 4444 in Urdu