🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
3. في الرجل يصلي (فلا يدري) زاد أو نقص
کسی آدمی نے نماز پڑھی لیکن اسے یہ معلوم نہیں ہے کہ اس نے کتنی نماز پڑھ لی، اب وہ کیا کرے؟
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 4435 ترقیم الشثری: -- 4465
٤٤٦٥ - حدثنا جرير عن منصور عن إبراهيم عن علقمة (عن) (١) عبد الله قال: صلى رسول الله ﷺ صلاة فزاد او نقص فلما سلم واقبل على القوم بوجهه قالوا: يا رسول الله حدث في الصلاة شيء قال:"وما [ذاك؟" (قالوا) (٢) : صليت كذا وكذا، فثنى رجله فسجد سجدتين ثم سلم واقبل على القوم بوجهه فقال:"إنه لو حدث في الصلاة شيء] (٣) انباتكم به ولكني بشر انسى كما تنسون فإذا نسيت فذكروني فإذا سها احدكم في صلاة (فليتحر) (٤) الصواب فليتم عليه فإذا سلم سجد سجدتين" (٥) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب]: (بن).
(٢) في [ب]: (قال).
(٣) سقط من: [أ].
(٤) في [أ، د، هـ]: (فليتحرى)، وفي [ب]: (فليتحرا).
(٥) صحيح، أخرجه البخاري (٤٠١)، ومسلم (٥٧٢).

حدثنا جرير ، عن منصور ، عن إبراهيم ، عن علقمة ، عن عبد الله ، قال:" صلى رسول الله صلى الله عليه وسلم صلاة فزاد او نقص فلما سلم واقبل على القوم بوجهه، قالوا: يا رسول الله حدث في الصلاة شيء، قال: وما ذاك، قالوا: صليت كذا وكذا فثنى رجله فسجد سجدتين ثم سلم واقبل على القوم بوجهه، فقال: إنه لو حدث في الصلاة شيء انباتكم به ولكني بشر انسى كما تنسون , فإذا نسيت فذكروني فإذا سها احدكم في صلاة فليتحر الصواب فليتم عليه فإذا سلم سجد سجدتين"
حضرت عبداللہ فرماتے ہیں کہ نبی پاک حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک مرتبہ نماز پڑھائی، اس میں اضافہ کردیا یا کمی فرمادی۔ جب آپ سلام پھیر کو لوگوں کی طرف متوجہ ہوئے تو لوگوں نے کہا یارسول اللہ! کیا نماز کے بارے میں کوئی نیا حکم نازل ہوا ہے؟ آپ نے پوچھا کیوں، کیا ہوا؟ لوگوں نے عرض کیا کہ آپ نے آج ایسی ایسی نماز پڑھائی ہے۔ آپ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اسی وقت اپنے قدموں کو موڑا اور دو سجدے فرمائے۔ پھر سلام پھیرا اور لوگوں کی طرف متوجہ ہوئے۔ پھر فرمایا کہ اگر نماز کے بارے میں کوئی حکم نازل ہوا ہوتا تو میں تمہیں ضرور بتاتا۔ بلکہ حقیقت یہ ہے کہ میں بھی تمہاری طرح کا انسان ہوں، جیسے تم بھولتے ہو ایسے میں بھی بھول سکتا ہوں۔ جب میں نماز میں بھول جاؤں تو تم مجھے یاد کرادیا کرو۔ جب تم میں سے کسی کو نماز میں کوئی بھول چوک ہوجائے تو غور وفکر کرکے جو بات درست لگے اس پر عمل کرلے۔ پھر جب سلام پھیرے تو دو سجدے کرلے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/سجود السهو والعمل في الصلاة/حدیث: 4465]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 4465، ترقيم محمد عوامة 4435)


Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 4465 in Urdu