🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
8. فيما (يحب) من التطوع (بالنهار؟)
دن کے وقت پڑھے جانے والے نوافل کا بیان
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 6018 ترقیم الشثری: -- 6100
٦١٠٠ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابو الاحوص عن ابي إسحاق عن عاصم بن ضمرة قال: قال ناس من اصحاب علي لعلي: الا تحدثنا بصلاة رسول الله ﷺ بالنهار (١) التطوع قال: فقال علي إنكم لن تطيقوها، (قال) (٢) : فقالوا اخبرنا بها ناخذ منها ما اطقنا قال: فقال: كان إذا ارتفعت الشمس من مشرقها فكانت كهيئتها من المغرب من صلاة العصر صلى ركعتين، فإذا كانت من المشرق كهيئتها من الظهر من المغرب صلى اربع ركعات، وصلى قبل الظهر اربع ركعات وبعد الظهر ركعتين وصلى قبل العصر اربع ركعات يسلم في كل ركعتين على الملائكة المقربين والنبيين ⦗٢٩٠⦘ ومن تبعهم من المؤمنين والمسلمين (٣) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ك] زيادة: (و).
(٢) في [أ، ب، جـ، ز، ك، هـ] زيادة: (قال).
(٣) حسن؛ عاصم بن ضمرة صدوق، أخرجه عبد اللَّه (١٢٠٢)، وابن ماجه (١١٦١)، وأبو يعلى (٦٢٢)، والترمذي (٤٢٤)، وعبد الرزاق (٤٨٥٦)، والبزار (٦٧٦)، والطيالسي (١٢٨)، والنسائي ٢/ ١٢٠، والبيهقي ٢/ ٤٨٣، وابن خزيمة (١٢٣٢).

حدثنا ابو بكر، قال: حدثنا ابو الاحوص ، عن ابي إسحاق ، عن عاصم بن ضمرة ، قال: قال ناس من اصحاب علي لعلي: الا تحدثنا بصلاة رسول الله صلى الله عليه وسلم بالنهار التطوع؟، قال: فقال علي: إنكم لن تطيقوها , فقالوا: اخبرنا بها ناخذ منها ما اطقنا، قال: فقال: كان إذا ارتفعت الشمس من مشرقها، فكانت كهيئتها من المغرب من صلاة العصر صلى ركعتين، فإذا كان من المشرق كهيئتها من الظهر من المغرب صلى اربع ركعات، وصلى قبل الظهر اربع ركعات، وبعد الظهر ركعتين، وصلى قبل العصر اربع ركعات، يسلم في كل ركعتين على الملائكة المقربين والنبيين ومن تبعهم من المؤمنين والمسلمين"
حضرت عاصم بن ضمرہ کہتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ کے کچھ شاگردوں نے حضرت علی رضی اللہ عنہ سے کہا کہ آپ ہمیں بتائیے کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم دن میں کیسے نوافل پڑھا کرتے تھے؟ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ تم میں ان کی ادائیگی کی طاقت نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ آپ ہمیں بتا دیجئے، جتنی ہم میں طاقت ہوگی اس کے مطابق ہم عمل کرلیں گے۔ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ جب سورج مشرق کی طرف سے اتنا بلند ہوجاتا جتنا عصر کے وقت مغرب کی طرف سے بلند ہوتا ہے تو آپ دو رکعتیں پڑھتے۔ پھر جب مشرق کی طرف سے اتنا بلند ہوجاتا جتنا ظہر کے وقت مغرب کی طرف سے بلند ہوتا ہے تو چار رکعتیں پڑھتے۔ پھر ظہر سے پہلے چار رکعتیں پڑھتے اور ظہر کے بعد دو رکعتیں پڑھتے۔ اور عصر سے پہلے چار رکعتیں پڑھتے تھے جن کی ہر دو رکعتوں میں مقرب فرشتوں، انبیاء اور ان کی اتباع کرنے والے مسلمانوں اور مومنین کے لئے سلامتی کی دعا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 6100]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 6100، ترقيم محمد عوامة 6018)


Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 6100 in Urdu