مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
238. في الرجل يقوم بالناس في رمضان فيعطى
تراویح کے بدلے ملنے والی اجرت یا ہدیہ کا بیان
ترقیم عوامۃ: 7820 ترقیم الشثری: -- 7949
٧٩٤٩ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا محمد بن (بشر) (١) قال: ثنا عبد الله بن الوليد قال: اخبرني عمر بن ايوب قال: اخبرني ابو إياس معاوية بن (قرة) (٢) قال: كنت نازلا على عمرو بن النعمان بن مقرن فلما حضر رمضان جاءه رجل بالفي درهم من قبل مصعب بن الزبير فقال: إن الامير يقرئك السلام ويقول: إنا لم ندع قارئا (شريفا) (٣) إلا قد وصل إليه منا معروف، فاستعن بهذين على نفقة شهرك هذا، فقال عمرو: اقرا على الامير السلام، وقل: والله ما قرانا القرآن نريد به الدنيا ورده عليه.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ص]: (بشير).
(٢) (قزة) في: [ك]، و (مرة) في: [ص].
(٣) سقط من: [أ].
حدثنا ابو بكر، قال: حدثنا محمد بن بشر، قال: ثنا عبد الله بن الوليد، قال: اخبرني عمر بن ايوب، قال: اخبرني ابو إياس معاوية بن قرة، قال: " كنت نازلا على عمرو بن النعمان بن مقرن فلما حضر رمضان جاءه رجل بالفي درهم من قبل مصعب بن الزبير، فقال: إن الامير يقرئك السلام، ويقول:" إنا لم ندع قارئا شريفا إلا قد وصل إليه منا معروف، فاستعن بهذين على نفقة شهرك هذا، فقال عمرو: اقرا على الامير السلام، وقل:" والله ما قرانا القرآن نريد به الدنيا". ورده عليه
حضرت ابو ایاس معاویہ بن قرہ فرماتے ہیں کہ میں عمرو بن نعمان بن مقرن کے یہاں مہمان تھا، جب رمضان کا مہینہ آیا تو ایک آدمی ان کے پاس مصعب بن زبیر کی طرف سے دو ہزار درہم لے کر آیا اور اس نے کہا کہ امیر آپ کو سلام کہتے ہیں اور فرماتے ہیں کہ ہم نے ہر قابل احترام قاری کو اپنی طرف سے یہ ہدیہ دیا ہے، آپ اس مہینے میں اپنی ضروریات ان پیسوں سے پوری کیجئے۔ حضرت عمرو نے اس سے فرمایا کہ اپنے امیر کو ہماری طرف سے سلام کہنا اور ان سے یہ بھی کہنا کہ بخدا! ہم نے قرآن کو دنیا حاصل کرنے کے لئے نہیں پڑھا ہے۔ یہ کہہ کر وہ رقم اسے واپس کردی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 7949]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 7949، ترقيم محمد عوامة 7820)
Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 7949 in Urdu