مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
325. في الإيماء في الصلاة
نماز میں اشارہ کرنے کا بیان
ترقیم عوامۃ: 8588 ترقیم الشثری: -- 8729
٨٧٢٩ - حدثنا وكيع قال: ثنا الاعمش عن ابي سفيان عن جابر قال: صرع النبي ﷺ عن فرس له فوقع على جذع نخلة فانفكت قدمه فدخلنا عليه نعوده وهو يصلي في مشوبة (لعائشة) (١) (جالسا) (٢) فصلينا بصلاته ونحن قيام، ثم دخلنا عليه مرة اخرى وهو يصلي جالسا فصلينا بصلاته ونحن قيام فاوما إلينا ان اجلسوا (٣) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: (بعائشة).
(٢) سقط من: [أ، ب، هـ].
(٣) حسن؛ أبو سفيان صدوق، أخرجه أحمد (١٤٢٠٥)، وأبو داود (٦٠٢)، وابن ماجة (٣٤٨٥)، وابن خزيمة (١٦١٥)، وابن حبان (٢١١٤)، والبخاري في الأدب (٩٦٠)، وأبو يعلى (١٨٩٦)، والدارقطني ١/ ٤٢٢، والبيهقي ٣/ ٧٩، وأصله في مسلم (٤١٣).
حضرت جابر فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ایک مرتبہ گھوڑے سے نیچے گرے اور کھجور کے ایک تنے پر لگے جس سے آپ کے پاؤں میں چوٹ آگئی۔ ہم آپ کی عیادت کے لئے حاضر ہوئے تو آپ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کے ایک کمرے میں بیٹھ کر نماز پڑھ رہے تھے۔ ہم نے کھڑے کھڑے آپ کے پیچھے نماز پڑھنا شروع کردی۔ پھر ہم دوسری مرتبہ آپ کی عیادت کے لئے حاضر ہوئے تو آپ بیٹھ کر نماز پڑھ رہے تھے۔ ہم نے کھڑے ہوکر آپ کی اقتداء شروع کردی تو آپ نے ہمیں بیٹھنے کا اشارہ کیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 8729]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 8729، ترقيم محمد عوامة 8588)
Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 8729 in Urdu