مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
57. ما قالوا في صوم (يوم) عاشوراء
یومِ عاشوراء کے روزے کا بیان
ترقیم عوامۃ: 9459 ترقیم الشثری: -- 9618
٩٦١٨ - حدثنا ابن علية عن ايوب عن محمد ان النبي ﷺ امر رجلا من اسلم يوم عاشوراء فقال:"إئت قومك فمرهم ان يصوموا هذا اليوم"، فقال: ما اراني ⦗٢٣⦘ آتيهم حتى يصطبحوا فقال:"من (١) اصطبح منهم ان يصومه بقية يومه ومن لم يصطبح منهم ان يصوم" (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) أي: مُرْ.
(٢) مرسل.
حضرت محمد فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے عاشوراء کے دن قبیلہ اسلم کے ایک آدمی سے فرمایا کہ اپنی قوم کے پاس جاؤ اور ان کو حکم دو کہ آج کے دن روزہ رکھیں۔ اس آدمی نے کہا کہ میرا خیال یہ ہے کہ جب میں ان کے پاس پہنچوں گا تو وہ ناشتہ کرچکے ہوں گے۔ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ جو ناشتہ کرچکا ہو اسے کہو کہ باقی دن کچھ نہ کھائے اور جس نے ناشتہ نہ کیا ہوا سے کہو کہ روزہ رکھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيام/حدیث: 9618]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9618، ترقيم محمد عوامة 9459)
Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 9618 in Urdu