مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
64. في الهلال يرى نهارا: أيفطر أم لا؟
اگر دن کے وقت چاند نظر آجائے تو روزہ توڑ دیا جائے گا یا نہیں؟
ترقیم عوامۃ: 9549 ترقیم الشثری: -- 9708
٩٧٠٨ - حدثنا ابو داود عن عمر بن فروخ عن صالح الدهان قال: رئي هلال (آخر) (١) رمضان نهارا فوقع الناس في الطعام والشراب ونفر من الازد معتكفين فقالوا: يا صالح انت رسولنا إلى جابر بن زيد، فاتيت جابر بن زيد فذكرت ذلك له، قال: انت ممن رايته؟ قلت: نعم قال: ابين يدي الشمس رايته (او) (٢) رايته خلفها قلت: لا، بين يديها. قال: فإن يومكم هذا من رمضان إنما رايتموه في مسيره ⦗٤٤⦘ (فمر) (٣) اصحابك يتمون صومهم واعتكافهم.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [أ، ب، ص، ز، ك].
(٢) في [أ، ص، ك]: (أم).
(٣) في [ب]: (قمر).
حدثنا ابو داود، عن عمر بن فروخ، عن صالح الدهان، قال: " رئي هلال آخر رمضان نهارا فوقع الناس في الطعام والشراب ونفر من الازد معتكفين، فقالوا: يا صالح , انت رسولنا إلى جابر بن زيد فاتيت جابر بن زيد فذكرت ذلك له، قال: انت ممن رايته؟ قلت: نعم، قال: ابين يدي الشمس رايته او رايته خلفها قلت: لا بين يديها، قال: فإن يومكم هذا من رمضان إنما رايتموه في مسيره فمر اصحابك يتمون صومهم واعتكافهم"
حضرت صالح دہان فرماتے ہیں کہ ایک مرتبہ رمضان کے آخری دن دوپہر کے وقت چاند نظر آگیا۔ چاند دیکھ کر لوگ کھانے پینے میں مشغول ہوگئے۔ اس وقت ازد کی ایک جماعت اعتکاف میں بیٹھی تھی۔ انہوں نے کہا اے صالح! آپ جابر بن زید کی طرف ہمارے قاصد بن کر جائیں۔ میں ان کے پاس گیا اور ان سے ساری بات کا تذکرہ کیا تو انہوں نے فرمایا کہ کیا تم نے بھی چاند دیکھا ہے؟ میں نے کہا جی ہاں۔ انہوں نے فرمایا کہ تم نے اسے سورج کے سامنے دیکھا ہے یا سورج کے پیچھے؟ میں نے کہا میں نے اسے سورج کے سامنے دیکھا ہے۔ حضرت جابربن زید نے فرمایا کہ تمہارا آج کا دن رمضان کا دن ہے، تم نے چاند کو اس کی جولان گاہ میں دیکھا ہے۔ اپنے ساتھیوں کو حکم دو کہ روزے اور اعتکاف کو مکمل کریں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيام/حدیث: 9708]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9708، ترقيم محمد عوامة 9549)
Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 9708 in Urdu