سنن الدارقطني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقیم العلمیہ
اردو
38. بَابُ ذِكْرِ قَوْلِهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «مَنْ كَانَ لَهُ إِمَامٌ فَقِرَاءَةُ الْإِمَامِ لَهُ قِرَاءَةٌ» وَاخْتِلَافِ الرِّوَايَاتِ
باب: نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا یہ فرمان " جس کا کوئی امام ہو (یعنی جو باجماعت نماز ادا کررہاہو) تو امام کا قرات کرنا اس شخص کا قرات کرنا شمار ہوگا (اس بارے میں روایات کا اختلاف)۔
ترقیم العلمیہ : 1220 ترقیم الرسالہ : -- 1235
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ وَهْبٍ ، ثنا عَمِّي ، ثنا اللَّيْثُ بْنُ سَعْدٍ ، عَنْ يَعْقُوبَ ، عَنِ النُّعْمَانِ ، عَنْ مُوسَى بْنِ أَبِي عَائِشَةَ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ شَدَّادِ بْنِ الْهَادِ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، أَنَّ رَجُلا قَرَأَ خَلْفَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بـ: سَبِّحِ اسْمَ رَبِّكَ الأَعْلَى، فَلَمَّا انْصَرَفَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" مَنْ قَرَأَ مِنْكُمْ بِ سَبِّحِ اسْمَ رَبِّكَ الأَعْلَى؟"، فَسَكَتَ الْقَوْمُ، فَسَأَلَهُمْ ثَلاثَ مَرَّاتٍ كُلَّ ذَلِكَ لَيَسْكُتُونَ، ثُمَّ قَالَ رَجُلٌ: أَنَا، قَالَ: " قَدْ عَلِمْتُ أَنَّ بَعْضَكُمْ خَالَجَنِيهَا" .
لیث بن سعد، امام ابویوسف اور امام ابوحنیفہ رحمہ اللہ کے حوالے سے نقل کرتے ہیں، سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک شخص نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی اقتداء میں سورہ الاعلیٰ کی تلاوت شروع کی جب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نماز پڑھ کر فارغ ہوئے تو دریافت کیا: ”تم میں سے کس نے سورہ الاعلیٰ کی تلاوت کی تھی؟“ راوی بیان کرتے ہیں: سب لوگ خاموش رہے۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ تین مرتبہ سوال کیا ہر مرتبہ وہ خاموش رہے پھر اس شخص نے عرض کی: ”میں نے۔“ تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”مجھے اندازہ ہو گیا تھا تم میں سے کوئی ایک میرے لیے دشواری پیدا کر رہا ہے۔“ [سنن الدارقطني/ كتاب الصلاة/حدیث: 1235]
ترقیم العلمیہ: 1220
تخریج الحدیث: «أخرجه الدارقطني فى ((سننه)) برقم: 1235، وله شواهد من حديث عمران بن حصين، فأما حديث عمران بن حصين بن عبيد بن خلف الخزاعي أخرجه مسلم فى ((صحيحه)) برقم: 398، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 828، 829، والنسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 916»
الرواة الحديث:
Sunan al-Daraqutni Hadith 1235 in Urdu
عبد الله بن شداد الليثي ← جابر بن عبد الله الأنصاري