سنن الدارقطني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقیم العلمیہ
اردو
47. جلسة الاستراحة
باب: جلسۂ استراحت کا بیان
ترقیم العلمیہ : 1293 ترقیم الرسالہ : -- 1309
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ سُلَيْمَانَ بْنِ الأَشْعَثِ ، ثنا زِيَادُ بْنُ أَيُّوبَ ، ثنا إِسْمَاعِيلُ ، عَنْ أَيُّوبَ ، عَنْ أَبِي قِلابَةَ ، قَالَ: جَاءَنَا أَبُو سُلَيْمَانَ مَالِكُ بْنُ الْحُوَيْرِثِ مَسْجِدَنَا، فَقَالَ: وَاللَّهِ لأُصَلِّي وَمَا أُرِيدُ الصَّلاةَ، وَلَكِنِّي أُرِيدُ أَنْ أُرِيَكُمْ كَيْفَ رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُصَلِّي، قَالَ:" فَقَعَدَ فِي الرَّكْعَةِ الأُولَى حِينَ رَفَعَ رَأْسَهُ مِنَ السَّجْدَةِ الأَخِيرَةِ" . هَذَا إِسْنَادٌ صَحِيحٌ ثَابِتٌ وَكَذَلِكَ مَا بَعْدَهُ.
ابوقلابہ بیان کرتے ہیں: سیدنا ابوسلیمان مالک بن حویرث رضی اللہ عنہ ہماری مسجد میں تشریف لائے، انہوں نے ارشاد فرمایا: اللہ کی قسم! میں تمہیں نماز پڑھ کر دکھاتا ہوں، میرا اس وقت نماز ادا کرنے کا ارادہ نہیں ہے، لیکن میں یہ چاہتا ہوں کہ میں تمہیں یہ کر کے دکھاؤں کہ میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو کس طرح نماز ادا کرتے ہوئے دیکھا ہے۔ راوی بیان کرتے ہیں: جب وہ پہلی رکعت میں دوسرا سجدہ کرنے کے بعد اٹھے، تو پہلے بیٹھ گئے (اس کے بعد کھڑے ہوئے)۔ اس کی سند صحیح ہے اور ثابت ہے، اسی طرح بعد والی روایت کا بھی یہی حکم ہے۔ [سنن الدارقطني/ كتاب الصلاة/حدیث: 1309]
ترقیم العلمیہ: 1293
تخریج الحدیث: «صحيح، أخرجه البخاري فى ((صحيحه)) برقم: 677، 802، 824، وابن خزيمة فى ((صحيحه)) برقم: 687، وابن حبان فى ((صحيحه)) برقم: 1935، والنسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 1150، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 842، 843، والبيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 2665، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 1309، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 15839»
«قال الدارقطني: هذا إسناد صحيح ثابت وكذلك ما بعده، سنن الدارقطني: (2 / 151) برقم: (1309)»
«قال الدارقطني: هذا إسناد صحيح ثابت وكذلك ما بعده، سنن الدارقطني: (2 / 151) برقم: (1309)»
الحكم على الحديث: صحيح
الرواة الحديث:
Sunan al-Daraqutni Hadith 1309 in Urdu
عبد الله بن زيد الجرمي ← مالك بن الحويرث الليثي