سنن الدارقطني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقیم العلمیہ
اردو
60. باب إدبار الشيطان من سماع الأذان وسجدتي السهو قبل السلام
باب: اذان کی آواز سن کر شیطان کا پیٹھ پھیر کر بھاگنا اور سجدہ سہو سلام سے پہلے کیا جائے گا۔
ترقیم العلمیہ : 1389 ترقیم الرسالہ : -- 1406
حَدَّثَنَا عَبْدُ الصَّمَدِ بْنُ عَلِيٍّ الْمَكْرَمِيُّ ، ثنا إِبْرَاهِيمُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ مَرْوَانَ ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ أَبَانَ ، حَدَّثَنَا فُلَيْحُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ يَسَارٍ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِذَا صَلَّى أَحَدُكُمْ فَلَمْ يَدْرِ أَثْلاثًا صَلَّى أَمْ أَرْبَعًا فَلْيُتِمَّ حَتَّى يَسْتَيْقِنَ أَنَّهُ قَدْ أَتَمَّ، ثُمَّ يَسْجُدُ سَجْدَتَيْنِ قَبْلَ السَّلامِ، فَإِنْ كَانَتْ صَلاتُهُ وِتْرًا كَانَتْ شَفْعًا لِصَلاتِهِ، وَإِنْ كَانَتْ صَلاتُهُ شَفْعًا كَانَتْ تَرْغِيمًا لِلشَّيْطَانِ" .
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے: ”جب کوئی شخص نماز ادا کرے اور اسے یہ اندازہ نہ ہو کہ اس نے تین رکعت ادا کی ہیں یا چار ادا کی ہیں، تو وہ اسے مکمل کر لے، یہاں تک کہ اسے یقین ہو جائے کہ اس نے مکمل نماز ادا کی ہے، پھر اس کے بعد سلام پھیرنے سے پہلے دو مرتبہ سجدہ سہو کر لے، اگر اس کی نماز طاق ہو گی، تو یہ (سجدے) اسے جفت کر دیں گے اور اگر اس کی نماز پہلے ہی جفت تھی، تو یہ سجدے شیطان کی رسوائی کا باعث بن جائیں گے۔“ [سنن الدارقطني/ كتاب الصلاة/حدیث: 1406]
ترقیم العلمیہ: 1389
تخریج الحدیث: «صحیح، وأخرجه مسلم فى ((صحيحه)) برقم: 571، ومالك فى ((الموطأ)) برقم: 315، وابن خزيمة فى ((صحيحه)) برقم: 29، وابن حبان فى ((صحيحه)) برقم: 2663، والحاكم فى ((مستدركه)) برقم: 463، والنسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 1237، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 1024، 1026، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 396، والدارمي فى ((مسنده)) برقم: 1536، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 514، 1204، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 1396، 1397، 1398، 1399، 1400، 1405، 1406، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 11241»
الحكم على الحديث: صحیح
الرواة الحديث:
Sunan al-Daraqutni Hadith 1406 in Urdu
عطاء بن يسار الهلالي ← أبو سعيد الخدري