یہ تکبیرات کے دن ہیں ، تکبیرات سنئیے۔
علماء کرام کے آڈیو، ویڈیو دروس ، خطبات، دورہ قرآن، تعلیم القرآن اگر آپ ٹیکسٹ کی صورت میں ٹائپ کروانا چاہتے ہوں تو رابطہ کریں۔
+92-331-5902482
سنن الدارقطني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقیم العلمیہ
اردو
16. باب استعمال الرجل فضل وضوء المرأة
باب: مرد کا عورت کے وضو کے بچے ہوئے پانی کو استعمال کرنا
ترقیم العلمیہ : 138 ترقیم الرسالہ : -- 142
نا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، نا زَيْدُ بْنُ أَخْزَمَ ، نا أَبُو دَاوُدَ ، نا شُعْبَةُ ، عَنْ عَاصِمٍ الأَحْوَلِ ، قَالَ: سَمِعْتُ أَبَا حَاجِبٍ ، يُحَدِّثُ عَنِ الْحَكَمِ بْنِ عَمْرٍو ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" نَهَى أَنْ يُتَوَضَّأَ بِفَضْلِ وُضُوءِ الْمَرْأَةِ، أَوْ قَالَ: شَرَابِهَا" . قَالَ شُعْبَةُ : وَأَخْبَرَنِي سُلَيْمَانُ التَّيْمِيُّ ، قَالَ: سَمِعْتُ أَبَا حَاجِبٍ ، يُحَدِّثُ عَنْ رَجُلٍ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" نَهَى أَنْ يُتَوَضَّأَ بِفَضْلِ وُضُوءِ الْمَرْأَةِ". أَبُو حَاجِبٍ اسْمُهُ سَوَادَةُ بْنُ عَاصِمٍ وَاخْتُلِفَ عَنْهُ فَرَوَاهُ عِمْرَانُ بْنُ جَرِيرٍ، وَغَزَوَانُ بْنُ حُجَيْرٍ السَّدُوسِيُّ عَنْهُ مَوْقُوفًا، مِنْ قَوْلِ الْحَكَمِ غَيْرِ مَرْفُوعٍ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ.
سیدنا حکم بن عمرو رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس بات سے منع کیا ہے، مرد، عورت کے وضو سے بچے ہوئے پانی سے وضو کرے (راوی کو شک ہے، شاید یہ الفاظ ہیں:) عورت کے پینے کے بعد بچے ہوئے پانی سے (وضو کرے)۔ شعبہ نامی راوی یہ بات بیان کرتے ہیں: سلیمان تیمی نے یہ بات بیان کی ہے: ابوحاجب نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ایک صحابی کے حوالے سے یہ بات نقل کی ہے: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس بات سے منع کیا ہے، عورت کے وضو کے بچے ہوئے پانی سے وضو کیا جائے۔ ابوحاجب نامی راوی کا نام سوادہ بن عاصم ہے، ان کے حوالے سے اس روایت میں اختلاف کیا گیا ہے، بعض راویوں نے اسے حکم کے قول کے طور پر ”موقوف“ روایت کے طور پر نقل کیا ہے، اسے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم تک ”مرفوع“ روایت کے طور پر نقل نہیں کیا۔ [سنن الدارقطني/كتاب الطهارة/حدیث: 142]
ترقیم العلمیہ: 138
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، أخرجه ابن حبان فى ((صحيحه)) برقم: 1260، والنسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 342، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 82، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 64، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 373، والبيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 931، 932، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 142، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 18143»
«قال البخاري: ليس بصحيح، إكمال تهذيب الكمال: 156/6»
«قال البخاري: ليس بصحيح، إكمال تهذيب الكمال: 156/6»
الحكم على الحديث: إسناده ضعيف
الرواة الحديث:
Sunan al-Daraqutni Hadith 142 in Urdu
سوادة بن عاصم العنزي ← اسم مبهم