پی ڈی ایف کتاب کو ٹیکسٹ میں کیسے کنورٹ کیا جاتا ہے سیکھنے کے لیے ہماری کلاس جوائن کریں اپنے آپ کو رجسٹر کیجیے۔ مزید تفصیلات کے لیے اس نمبر پر رابطہ کریں۔
+92-331-5902482
+92-331-5902482
سنن الدارقطني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقیم العلمیہ
اردو
68. باب صلاة المريض لا يستطيع القيام والفريضة على الراحلة
باب: ایسے بیمار شخص کی نماز کا حکم جو قیام نہ کرسکتا ہو، ا سواری پر فرض نماز ادا کرنے کا حکم
ترقیم العلمیہ : 1410 ترقیم الرسالہ : -- 1427
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ أَحْمَدُ بْنُ نَصْرِ بْنِ سَنْدَوَيْهِ الْبُنْدَارُ ، ثنا يُوسُفُ بْنُ مُوسَى ، نا وَكِيعٌ ، ثنا إِبْرَاهِيمُ بْنُ طَهْمَانَ ، عَنْ حُسَيْنٍ الْمُعَلِّمِ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ بُرَيْدَةَ ، عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ ، قَالَ: كَانَ لِي النَّاصُورُ، فَسَأَلْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنِ الصَّلاةِ، فَقَالَ:" صَلِّ قَائِمًا، فَإِنْ لَمْ تَسْتَطِعْ فَقَاعِدًا، فَإِنْ لَمْ تَسْتَطِعْ فَعَلَى جَنْبٍ" .
سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: مجھے ناصور کی شکایت تھی، میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے نماز کے بارے میں سوال کیا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم کھڑے ہو کر نماز ادا کرو، اگر یہ نہیں کر سکتے، تو بیٹھ کر کرو، اگر یہ بھی نہیں کر سکتے، تو پہلو کے بل ادا کرو۔“ [سنن الدارقطني/ كتاب الصلاة/حدیث: 1427]
ترقیم العلمیہ: 1410
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى ((صحيحه)) برقم: 1115، 1116، 1117، وابن خزيمة فى ((صحيحه)) برقم: 979، وابن حبان فى ((صحيحه)) برقم: 2513، والحاكم فى ((مستدركه)) برقم: 1190، والنسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 1659، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 951، 952، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 371، 372، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 1223، 1231، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 1425، 1426، 1427، 1428، 1561، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 20133»
الرواة الحديث:
Sunan al-Daraqutni Hadith 1427 in Urdu
عبد الله بن بريدة الأسلمي ← عمران بن حصين الأزدي