🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

علماء کرام کے آڈیو، ویڈیو دروس ، خطبات، دورہ قرآن، تعلیم القرآن اگر آپ ٹیکسٹ کی صورت میں ٹائپ کروانا چاہتے ہوں تو رابطہ کریں۔
+92-331-5902482 New
سنن الدارقطني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقیم العلمیہ
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرسالہ سے تلاش کل احادیث (4836)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم العلمیہ سے تلاش کل احادیث (4750)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
2. ذكر العدد فى الجمعة
باب: جمعہ کی نماز میں تعدادکاتذکرہ
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 1567 ترقیم الرسالہ : -- 1585
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو حَامِدٍ مُحَمَّدُ بْنُ هَارُونَ، ثنا أَبُو يُوسُفَ يَعْقُوبُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ بْنِ حَمَّادِ بْنِ زَيْدٍ، ثنا وَهْبُ بْنُ جَرِيرٍ، ثنا أبِي، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ، حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي أُمَامَةَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ كَعْبِ بْنِ مَالِكٍ، قَالَ:" كُنْتُ قَائِدَ أَبِي حِينَ ذَهَبَ بَصَرُهُ، فَإِذَا خَرَجْتُ بِهِ إِلَى الْجُمُعَةِ فَسَمِعَ الأَذَانَ صَلَّى عَلَى أَبِي أُمَامَةَ وَاسْتَغْفَرَ لَهُ، فَمَكَثَ كَذَلِكَ حِينًا لا يَسْمَعُ الأَذَانَ بِالْجُمُعَةِ إِلا فَعَلَ ذَلِكَ، فَقُلْتُ لَهُ: يَا أَبَهْ، أَرَأَيْتَ اسْتِغْفَارَكَ لأَبِي أُمَامَةَ كُلَّمَا سَمِعْتَ أَذَانَ الْجُمُعَةِ مَا هُوَ؟ قَالَ: أَيْ بُنَيَّ هُوَ أَوَّلُ مَنْ جَمَعَ بِالْمَدِينَةِ فِي هَزْمٍ مِنْ حَرَّةِ بَنِي بَيَاضَةَ، يُقَالُ لَهُ: نَقِيعُ الْخَضَمَاتِ، قَالَ: قُلْتُ: كَمْ كُنْتُمْ يَوْمَئِذٍ؟ قَالَ: أَرْبَعُونَ رَجُلا" .
محمد بن ابوامامہ اپنے والد کے حوالے سے سیدنا عبدالرحمن بن کعب رضی اللہ عنہ کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: میں اپنے والد کو ساتھ لے کر جایا کرتا تھا، جب ان کی بینائی رخصت ہو گئی تھی، ایک مرتبہ میں انہیں لے کر جمعہ کی نماز ادا کرنے کے لیے گیا، تو انہوں نے اذان کی آواز سننے کے بعد سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ کے لیے دعائے رحمت کی اور دعائے مغفرت کی اور پھر کچھ دیر اسی حالت میں رہے، وہ جب بھی جمعہ کی اذان سنا کرتے تھے، وہ ایسا ہی کیا کرتے تھے، میں نے ان سے دریافت کیا: اے ابا جان! آپ جب بھی جمعہ کی اذان سنتے ہیں، تو سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ کے لیے دعائے استغفار کرتے ہیں، اس کی وجہ کیا ہے؟ تو انہوں نے جواب دیا: اے میرے بیٹے! وہ (سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ) پہلے فرد ہیں، جنہوں نے مدینہ میں بنو بیاضہ کے پتھریلے میدان کی پست زمین میں جمعہ کا آغاز کیا تھا، اس جگہ کا نام ’نقیع الخضمات‘ ہے، راوی بیان کرتے ہیں: میں نے دریافت کیا کہ اس وقت آپ لوگوں کی تعداد کتنی تھی؟ تو انہوں نے جواب دیا: چالیس افراد تھے۔ [سنن الدارقطني/ كتاب الجمعة/حدیث: 1585]
ترقیم العلمیہ: 1567
تخریج الحدیث: «إسناده حسن، وأخرجه ابن خزيمة فى ((صحيحه)) برقم: 1724، وابن حبان فى ((صحيحه)) برقم: 7013، والحاكم فى ((مستدركه)) برقم: 1043، 4886، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 1069، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 1082، والبيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 5687، 5688، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 1585، 1586، 1587، وابن أبى شيبة فى ((مصنفه)) برقم: 36896، والطبراني فى((الكبير)) برقم: 900، 176»
«قال ابن حجر: وإسناده حسن، التلخيص الحبير في تخريج أحاديث الرافعي الكبير: (2 / 114)»

الحكم على الحديث: إسناده حسن

Sunan al-Daraqutni Hadith 1585 in Urdu