علماء کرام کے آڈیو، ویڈیو دروس ، خطبات، دورہ قرآن، تعلیم القرآن اگر آپ ٹیکسٹ کی صورت میں ٹائپ کروانا چاہتے ہوں تو رابطہ کریں۔
+92-331-5902482
+92-331-5902482
سنن الدارقطني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقیم العلمیہ
اردو
6. باب: فى الركعتين إذا جاء الرجل والإمام يخطب
باب: جب کوئی شخص آئے امام خطبہ دے رہاہو ‘ اس وقت دو رکعت ادا کرنا
ترقیم العلمیہ : 1600 ترقیم الرسالہ : -- 1618
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْفَارِسِيُّ ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الصُّورِيُّ ، ثنا عُبَيْدُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْعَبْدِيُّ ، ثنا مُعْتَمِرٌ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ أَنَسٍ ، قَالَ: دَخَلَ رَجُلٌ مِنْ قَيْسٍ، وَرَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَخْطُبُ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" قُمْ فَارْكَعْ رَكْعَتَيْنِ، وَأَمْسَكَ عَنِ الْخُطْبَةِ حَتَّى فَرَغَ مِنْ صَلاتِهِ" . أَسْنَدَهُ هَذَا الشَّيْخُ عُبَيْدُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْعَبْدِيُّ، عَنِ مُعْتَمِرٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ أَنَسٍ وَوَهِمَ فِيهِ، وَالصَّوَابُ عَنِ مُعْتَمِرٍ، عَنْ أَبِيهِ مُرْسَلٌ، كَذَا رَوَاهُ أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ، وَغَيْرُهُ، عَنِ مُعْتَمِرٍ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: قیس قبیلے کا ایک شخص (مسجد میں) داخل ہوا، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اس وقت خطبہ دے رہے تھے، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے فرمایا: ”تم اٹھو اور دو رکعت ادا کر لو۔“ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے خطبے کو روک لیا، یہاں تک کہ وہ نماز سے فارغ ہو گیا، اس روایت کو اسی طرح سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت کی گئی ہے، تاہم راوی کو اس میں وہم ہوا ہے، درست یہ ہے: یہ معتمر کے والد کے حوالے سے مرسل روایت کے طور پر منقول ہے، تاہم امام احمد بن حنبل نے اسے اسی طرح روایت کیا ہے۔ [سنن الدارقطني/ كتاب الجمعة/حدیث: 1618]
ترقیم العلمیہ: 1600
تخریج الحدیث: «أخرجه الدارقطني فى ((سننه)) برقم: 1618»
الرواة الحديث:
Sunan al-Daraqutni Hadith 1618 in Urdu
قتادة بن دعامة السدوسي ← أنس بن مالك الأنصاري