پی ڈی ایف کتاب کو ٹیکسٹ میں کیسے کنورٹ کیا جاتا ہے سیکھنے کے لیے ہماری کلاس جوائن کریں اپنے آپ کو رجسٹر کیجیے۔ مزید تفصیلات کے لیے اس نمبر پر رابطہ کریں۔
+92-331-5902482
+92-331-5902482
سنن الدارقطني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقیم العلمیہ
اردو
19. باب استقبال القبلة فى الخلاء
باب: بیت الخلاء میں قبلہ کی طرف رخ کرنا
ترقیم العلمیہ : 158 ترقیم الرسالہ : -- 162
نا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْبَزَّازُ ، نا مُحَمَّدُ بْنُ شَوْكَرٍ ، نا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ . ح وَحَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، حَدَّثَنَا أَبُو الأَزْهَرِ ، نا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ سَعْدٍ ، نا أَبِي ، عَنِ ابْنِ إِسْحَاقَ ، حَدَّثَنِي أَبَانُ بْنُ صَالِحٍ ، عَنْ مُجَاهِدٍ ، عَنْ جَابِرٍ ، قَالَ:" كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَدْ نَهَانَا أَنْ نَسْتَدْبِرَ الْقِبْلَةَ أَوْ نَسْتَقْبِلَهَا بِفُرُوجِنَا إِذَا أَهْرَقْنَا الْمَاءَ، ثُمَّ قَدْ رَأَيْتُهُ قَبْلَ مَوْتِهِ بِعَامٍ يَبُولُ مُسْتَقْبِلَ الْقِبْلَةِ" . كُلُّهُمْ ثِقَاتٌ، وَقَالَ ابْنُ شَوْكَرٍ: أَنْ يَسْتَقْبِلَ الْقِبْلَةَ أَوْ يَسْتَدْبِرَهَا.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں اس بات سے منع کیا ہے، ”ہم (پاخانہ کرتے ہوئے اور اس کے بعد) اپنی شرمگاہوں پر پانی ڈالیں تو اس وقت قبلہ کی طرف پیٹھ کریں یا رخ کریں۔“ سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: اس کے بعد میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے وصال ظاہری سے ایک سال پہلے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم قبلہ کی طرف رخ کر کے پیشاب کر رہے تھے۔ اس روایت کے تمام راوی ثقہ ہیں اور ابن شوکر نامی راوی نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں: ”ہم قبلہ کی طرف رخ کریں یا پیٹھ کریں۔“ [سنن الدارقطني/كتاب الطهارة/حدیث: 162]
ترقیم العلمیہ: 158
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، وأخرجه ابن الجارود فى "المنتقى"، 34، وابن خزيمة فى ((صحيحه)) برقم: 58، وابن حبان فى ((صحيحه)) برقم: 1420، والحاكم فى ((مستدركه)) برقم: 554، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 13، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 9، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 325، والبيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 444، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 162، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 15101، والطحاوي فى ((شرح معاني الآثار)) برقم: 6597»
«قال الشيخ الألباني: صحيح ابن ماجة 325»
«قال الشيخ الألباني: صحيح ابن ماجة 325»
الحكم على الحديث: [إسناده صحيح
الرواة الحديث:
Sunan al-Daraqutni Hadith 162 in Urdu
مجاهد بن جبر القرشي ← جابر بن عبد الله الأنصاري