سنن الدارقطني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقیم العلمیہ
اردو
9. باب صفة القنوت وبيان موضعه
باب دعائے قنوت کا طریقہ اور اس کا مقام
ترقیم العلمیہ : 1677 ترقیم الرسالہ : -- 1695
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عِيسَى ، ثنا أَبُو مَعْمَرٍ ، ثنا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، ثنا عَمْرٌو ، عَنِ الْحَسَنِ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، قَالَ:" صَلَّيْتُ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَلَمْ يَزَلْ يَقْنُتُ بَعْدَ الرُّكُوعِ فِي صَلاةِ الْغَدَاةِ حَتَّى فَارَقْتُهُ" ، قَالَ: وَصَلَّيْتُ خَلْفَ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ، فَلَمْ يَزَلْ يَقْنُتُ بَعْدَ الرُّكُوعِ فِي صَلاةِ الْغَدَاةِ حَتَّى فَارَقْتُهُ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی اقتداء میں نماز ادا کی ہے، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم صبح کی نماز میں رکوع کے بعد مسلسل دعائے قنوت پڑھتے رہے، یہاں تک کہ میں آپ سے جدا ہو گیا، سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کی اقتداء میں بھی نماز ادا کی ہے، وہ بھی صبح کی نماز میں رکوع کے بعد دعائے قنوت پڑھا کرتے تھے، یہاں تک کہ میں ان سے جدا ہو گیا (یعنی وہ دنیا سے رخصت ہو گئے)۔ [سنن الدارقطني/ كتاب الوتر/حدیث: 1695]
ترقیم العلمیہ: 1677
تخریج الحدیث: «أخرجه البيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 3155، 3157، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 1692، 1693، 1694، 1695، 1696، 1697، 1698، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 12853»
الرواة الحديث:
الحسن البصري ← أنس بن مالك الأنصاري