سنن الدارقطني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقیم العلمیہ
اردو
7. باب صفة صلاة الخسوف والكسوف وهيئتهما
باب سورج گرہن اور چاندگرہن کی نماز کا طریقہ
ترقیم العلمیہ : 1764 ترقیم الرسالہ : -- 1788
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ سُلَيْمَانَ بْنِ الأَشْعَثِ ، ثنا أَبُو الْحَارِثِ مُحَمَّدُ بْنُ سَلَمَةَ الْمُرَادِيُّ ، ثنا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ وَهْبٍ ، عَنْ يُونُسَ ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ ، أَخْبَرَنِي عُرْوَةُ بْنُ الزُّبَيْرِ ، عَنْ عَائِشَةَ زَوْجِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَتْ: كَسَفَتِ الشَّمْسُ فِي حَيَاةِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَخَرَجَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَى الْمَسْجِدِ، فَقَامَ فَكَبَّرَ وَصَفَّ النَّاسَ وَرَاءَهُ، فَاقْتَرَأَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قِرَاءَةً طَوِيلَةً، ثُمَّ كَبَّرَ فَرَكَعَ رُكُوعًا طَوِيلا، ثُمَّ رَفَعَ رَأْسَهُ، فَقَالَ:" سَمِعَ اللَّهُ لِمَنْ حَمِدَهُ، رَبَّنَا وَلَكَ الْحَمْدُ"، ثُمَّ قَامَ فَاقْتَرَأَ قِرَاءَةً طَوِيلَةً هِيَ أَدْنَى مِنَ الْقِرَاءَةِ الأُولَى، ثُمَّ كَبَّرَ فَرَكَعَ رُكُوعًا طَوِيلا وَهُوَ أَدْنَى مِنَ الرُّكُوعِ الأَوَّلِ، وَقَالَ:" سَمِعَ اللَّهُ لِمَنْ حَمِدَهُ، رَبَّنَا وَلَكَ الْحَمْدُ"، ثُمَّ فَعَلَ فِي الرَّكْعَةِ الأُخْرَى مثل ذَلِكَ فَاسْتَكْمَلَ أَرْبَعَ رَكَعَاتٍ وَأَرْبَعَ سَجَدَاتٍ، وَانْجَلَتِ الشَّمْسُ قَبْلَ أَنْ يَنْصَرِفَ .
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی حیات مبارکہ میں ایک مرتبہ سورج گرہن ہوا۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم مسجد تشریف لے گئے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کھڑے ہوئے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے تکبیر کہی۔ لوگوں نے آپ کے پیچھے صف قائم کر لی۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے طویل قراءت کی۔ پھر آپ تکبیر کہتے ہوئے رکوع میں چلے گئے اور آپ نے طویل رکوع کیا۔ پھر آپ نے رکوع سے سر اٹھایا اور ”سمع اللہ لمن حمدہ ربنا ولك الحمد“ پڑھا اور پھر آپ نے کھڑے ہو کر قراءت کرنا شروع کی، لیکن یہ پہلے والی قراءت سے کم تھی۔ پھر اس کے بعد آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے تکبیر کہتے ہوئے طویل رکوع کیا، لیکن یہ پہلے والے رکوع سے کم تھا۔ پھر اس کے بعد آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ”سمع اللہ لمن حمدہ ربنا ولك الحمد“ پڑھا۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دوسری رکعت میں بھی اسی طرح کیا اور آپ نے ان دو رکعت میں چار مرتبہ رکوع کیا اور چار مرتبہ سجدہ کیا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی نماز ختم کرنے سے پہلے سورج روشن ہو چکا تھا۔ [سنن الدارقطني/ كتاب العيدين/حدیث: 1788]
ترقیم العلمیہ: 1764
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى ((صحيحه)) برقم: 1044، 1046، 1047، 1049، 1055، ومسلم فى ((صحيحه)) برقم: 901، ومالك فى ((الموطأ)) برقم: 639، وابن خزيمة فى ((صحيحه)) برقم: 851، وابن حبان فى ((صحيحه)) برقم: 2830، والنسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 1464، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 1177، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 561، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 1263، والبيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 3486، والحميدي فى ((مسنده)) برقم: 179، 180، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 1786، 1787، 1788، 1790، 1792، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 24679»
الرواة الحديث:
Sunan al-Daraqutni Hadith 1788 in Urdu
عروة بن الزبير الأسدي ← عائشة بنت أبي بكر الصديق