سنن الدارقطني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقیم العلمیہ
اردو
7. باب الصلاة على القبر
باب قبرپر (نماز جنازہ) ادا کرنا
ترقیم العلمیہ : 1819 ترقیم الرسالہ : -- 1843
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، ثنا عَلِيُّ بْنُ مُسْلِمٍ ، وَزَيْدُ بْنُ أَخْزَمَ ، قَالا: نا أَبُو دَاوُدَ ، ثنا أَبُو عَامِرٍ الْخَزَّازُ صَالِحُ بْنُ رُسْتُمَ ، عَنْ ثَابِتٍ ، عَنْ أَنَسٍ ، أَنَّ رَجُلا كَانَ يُنَظِّفُ الْمَسْجِدَ فَمَاتَ فَدُفِنَ لَيْلا، فَأَتَى النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَخْبَرَهُ، فَقَالَ:" انْطَلِقُوا إِلَى قَبْرِهِ"، فَانْطَلَقَ وَانْطَلَقُوا إِلَى قَبْرِهِ، فَقَالَ:" إِنَّ هَذِهِ الْقُبُورَ مُمْتَلِئَةٌ عَلَى أَهْلِهَا ظُلْمَةً، وَإِنَّ اللَّهَ يُنَوِّرُهَا بِصَلاتِي عَلَيْهَا"، فَأَتَى الْقَبْرَ فَصَلَّى عَلَيْهِ . وَهَذَا لَفْظُ عَلِيِّ بْنِ مُسْلِمٍ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک شخص مسجد (نبوی) کی صفائی کیا کرتا تھا، اس کا انتقال ہو گیا اور اسے رات میں دفن کر دیا گیا، جب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو اس بارے میں بتایا گیا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس کی قبر کی طرف چلو!“ پھر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کے ساتھ دوسرے لوگ اس شخص کی قبر پر تشریف لے گئے، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”یہ قبریں اپنے اہل (یعنی مردوں) کے لیے تاریکی سے بھرپور ہوتی ہیں اور اللہ تعالیٰ میرے ان لوگوں کی نماز جنازہ ادا کرنے کی وجہ سے ان کی قبروں کو ان کے لیے روشن کر دیتا ہے۔“ پھر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اس شخص کی قبر پر تشریف لائے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کی نماز جنازہ ادا کی۔ روایت کے یہ الفاظ علی بن مسلم نامی راوی کے ہیں۔ [سنن الدارقطني/ كتاب الجنائز/حدیث: 1843]
ترقیم العلمیہ: 1819
تخریج الحدیث: «صحيح، وأخرجه مسلم فى ((صحيحه)) برقم: 955، وابن حبان فى ((صحيحه)) برقم: 3084، والضياء المقدسي فى "الأحاديث المختارة"، 1742، 1743، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 1531، والبيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 7110، 7111، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 1843، 1844، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 12512، 12712، وأبو يعلى فى ((مسنده)) برقم: 3454، والبزار فى ((مسنده)) برقم: 6857، والطبراني فى((الكبير)) برقم: 655»
الحكم على الحديث: صحيح
الرواة الحديث:
ثابت بن أسلم البناني ← أنس بن مالك الأنصاري