سنن الدارقطني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقیم العلمیہ
اردو
4. باب: ليس فى الكسر شيء
باب (سونے یا چاندی کے) ٹکڑے میں کوئی چیزلازم نہیں ہوگی
ترقیم العلمیہ : 1880 ترقیم الرسالہ : -- 1903
حَدَّثَنَا أَبُو سَعْدٍ الإِصْطَخْرِيُّ الْحَسَنُ بْنُ أَحْمَدَ الْفَقِيهُ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ نَوْفَلٍ ، ثنا أبِي ، ثنا يُونُسُ بْنُ بُكَيْرٍ ، ثنا ابْنُ إِسْحَاقَ ، عَنِ الْمِنْهَالِ بْنِ الْجَرَّاحِ ، عَنْ حَبِيبِ بْنِ نَجِيحٍ ، عَنْ عُبَادَةَ بْنِ نَسِيٍّ ، عَنْ مُعَاذٍ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَمَرَهُ حِينَ وَجَّهَهُ إِلَى الْيَمَنِ:" أَنْ لا تَأْخُذَ مِنَ الْكَسْرِ شَيْئًا، إِذَا كَانَتِ الْوَرِقُ مِائَتَيْ دِرْهَمٍ فَخُذْ مِنْهَا خَمْسَةَ دَرَاهِمَ، وَلا تَأْخُذْ مِمَّا زَادَ شَيْئًا حَتَّى تَبْلُغَ أَرْبَعِينَ دِرْهَمًا، وَإِذَا بَلَغَ أَرْبَعِينَ دِرْهَمًا فَخُذْ مِنْهُ دِرْهَمًا" . الْمِنْهَالُ بْنُ الْجَرَّاحِ مَتْرُوكُ الْحَدِيثِ، وَهُوَ أَبُو الْعَطُوفِ وَاسْمُهُ الْجَرَّاحُ بْنُ الْمِنْهَالِ، وَكَانَ ابْنُ إِسْحَاقَ يَقْلِبُ اسْمَهُ إِذَا رَوَى عَنْهُ، وَعُبَادَةُ بْنُ نَسِيٍّ لَمْ يَسْمَعْ مِنْ مُعَاذٍ.
سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں جب یمن بھیجا، تو انہیں یہ ہدایت کی کہ وہ (سونے یا چاندی کے کسی) ٹکڑے میں سے کچھ بھی وصول نہ کریں، جب چاندی دو سو درہم جتنی ہو جائے، تو اس میں سے پانچ درہم وصول کر لیں، اس سے زیادہ میں اس وقت تک کچھ مزید وصولی نہ کریں، جب تک وہ چالیس درہم نہ ہو جائے، جب وہ چالیس درہم ہو جائے، تو پھر اس میں سے ایک درہم وصول کریں (یعنی ہر چالیس کے حساب سے ایک وصول کریں)۔ اس روایت کا ایک راوی منہال بن جراح متروک الحدیث ہے، اس کی کنیت ابوعطوف ہے، جبکہ اس کا نام جراح بن منہال ہے، ابن اسحاق نامی راوی نے اس کے نام کو الٹ نقل کر دیا ہے، اس روایت کے دوسرے راوی عبادہ بن نسی نے سیدنا معاذ سے احادیث کا سماع نہیں کیا۔ [سنن الدارقطني/ كتاب زكاة/حدیث: 1903]
ترقیم العلمیہ: 1880
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف جدا، وأخرجه الدارقطني فى ((سننه)) برقم: 1904، والبيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 7618»
«قال البيهقي: إسناد هذا الحديث ضعيف جدا، عمدة القاري شرح صحيح البخاري: (8 / 256)»
«قال البيهقي: إسناد هذا الحديث ضعيف جدا، عمدة القاري شرح صحيح البخاري: (8 / 256)»
الحكم على الحديث: إسناده ضعيف جدا
الرواة الحديث:
Sunan al-Daraqutni Hadith 1903 in Urdu
عبادة بن نسي الكندي ← معاذ بن جبل الأنصاري