🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

پی ڈی ایف کتاب کو ٹیکسٹ میں کیسے کنورٹ کیا جاتا ہے سیکھنے کے لیے ہماری کلاس جوائن کریں اپنے آپ کو رجسٹر کیجیے۔ مزید تفصیلات کے لیے اس نمبر پر رابطہ کریں۔
+92-331-5902482 New
سنن الدارقطني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقیم العلمیہ
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرسالہ سے تلاش کل احادیث (4836)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم العلمیہ سے تلاش کل احادیث (4750)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
6. باب: ليس فى الخضراوات صدقة
باب سبزیوں میں زکوۃ لازم نہیں ہوتی
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 1905 ترقیم الرسالہ : -- 1928
حَدَّثَنَا أَبُو سَهْلِ بْنُ زِيَادٍ ، ثنا جَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْفِرْيَابِيُّ ، ثنا عَمْرُو بْنُ عُثْمَانَ ، ثنا بَقِيَّةُ ، حَدَّثَنِي الْمَسْعُودِيُّ ، عَنِ الْحَكَمِ ، عَنْ طَاوُسٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ:" لَمَّا بَعَثَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مُعَاذًا إِلَى الْيَمَنِ أَمَرَهُ أَنْ يَأْخُذَ مِنْ كُلِّ ثَلاثِينَ مِنَ الْبَقَرِ تَبِيعًا أَوْ تَبِيعَةً جَذَعًا أَوْ جَذَعَةً مِنْ كُلِّ أَرْبَعِينَ بَقَرَةً بَقَرَةً مُسِنَّةً"، فَقَالُوا: فَالأَوْقَاصُ؟ قَالَ: مَا أَمَرَنِي فِيهَا بِشَيْءٍ، وَسَأَسْأَلُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا قَدِمْتُ عَلَيْهِ، فَلَمَّا قَدِمَ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، سَأَلَهُ عَنِ الأَوْقَاصِ، فَقَالَ:" لَيْسَ فِيهَا شَيْءٌ" . قَالَ الْمَسْعُودِيُّ: وَالأَوْقَاصُ مَا دُونَ الثَّلاثِينَ وَمَا بَيْنَ الأَرْبَعِينَ إِلَى السِّتِّينَ، فَإِذَا كَانَتْ سِتِّينَ فَفِيهَا تَبِيعَانِ، فَإِذَا كَانَتْ سَبْعُونَ فَفِيهَا مُسِنَّةٌ وَتَبِيعٌ، فَإِذَا كَانَتْ ثَمَانُونَ فَفِيهَا مُسِنَّتَانِ، فَإِذَا كَانَتْ تِسْعُونَ فَفِيهَا ثَلاثُ تَبَايِعَ، قَالَ بَقِيَّةُ: قَالَ الْمَسْعُودِيُّ: الأَوْقَاصُ هِيَ بِالسِّينِ أَوْقَاسُ، فَلا تَجْعَلَهَا بِصَادٍ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: جب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ کو یمن بھیجا، تو انہیں یہ حکم دیا کہ وہ ہر تیس گائے میں سے ایک تبیع یا ایک تبیعہ، ایک جذع یا ایک جذعہ وصول کریں اور ہر چالیس گائے میں سے ایک مسنہ وصول کریں۔ لوگوں نے دریافت کیا: گائے کے بچوں کا کیا حکم ہے؟ تو انہوں نے فرمایا: مجھے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس بارے میں کوئی حکم نہیں دیا، جب میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں جاؤں گا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے اس بارے میں دریافت کر لوں گا۔ پھر جب سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے گائے کے بچھڑے کے بارے میں دریافت کیا، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اس میں کوئی ادائیگی لازم نہیں ہو گی۔ مسعودی نامی راوی بیان کرتے ہیں: اوقاس سے مراد یہ ہے جب ان کی تعداد تیس سے کم ہو، جب گائے کی تعداد چالیس سے ساٹھ تک ہو، تو اس میں دو تبیعہ کی ادائیگی لازم ہو گی، جب وہ ستر ہو جائیں گی، تو ایک مسنہ کی ادائیگی اور ایک تبیع کی ادائیگی لازم ہو گی، جب وہ اسی ہو جائیں گی، تو اس میں دو مسنہ کی ادائیگی لازم ہو گی، جب وہ نوے ہو جائیں گی، تو تین تبیع کی ادائیگی لازم ہو گی۔ مسعودی فرماتے ہیں: لفظ اوقاص، ’س‘ کے ساتھ لکھا جاتا ہے، تم اسے ’ص‘ کے ساتھ نہ لکھو۔ [سنن الدارقطني/ كتاب زكاة/حدیث: 1928]
ترقیم العلمیہ: 1905
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه البيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 7388، 7389، 18740، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 1928، 1940، والبزار فى ((مسنده)) برقم: 4868، والطبراني فى((الكبير)) برقم: 10974»
«قال ابن حجر: المسعودي اختلط وتفرد بوصله عنه بقية بن الوليد وقد رواه الحسن بن عمارة عن الحكم أيضا لكن الحسن ضعيف، التلخيص الحبير في تخريج أحاديث الرافعي الكبير: (2 / 299)»

الحكم على الحديث: إسناده ضعيف

الرواة الحديث:
اسم الشهرة
الرتبة عند ابن حجر/ذهبي
أحاديث
👤←👥عبد الله بن العباس القرشي، أبو العباسصحابي
👤←👥طاوس بن كيسان اليماني، أبو عبد الرحمن
Newطاوس بن كيسان اليماني ← عبد الله بن العباس القرشي
ثقة إمام فاضل
👤←👥الحكم بن عتيبة الكندي، أبو محمد، أبو عبد الله، أبو عمر
Newالحكم بن عتيبة الكندي ← طاوس بن كيسان اليماني
ثقة ثبت
👤←👥عبد الرحمن بن عبد الله المسعودي
Newعبد الرحمن بن عبد الله المسعودي ← الحكم بن عتيبة الكندي
صدوق اختلط قبل موته وضابطه أن من سمع منه ببغداد فبعد الاختلاط
👤←👥بقية بن الوليد الكلاعي، أبو يحمد
Newبقية بن الوليد الكلاعي ← عبد الرحمن بن عبد الله المسعودي
صدوق كثير التدليس عن الضعفاء
👤←👥عمرو بن عثمان القرشي، أبو حفص
Newعمرو بن عثمان القرشي ← بقية بن الوليد الكلاعي
ثقة
👤←👥جعفر بن محمد الفريابي، أبو بكر
Newجعفر بن محمد الفريابي ← عمرو بن عثمان القرشي
ثقة حافظ حجة
👤←👥أحمد بن محمد المتوثي، أبو سهل
Newأحمد بن محمد المتوثي ← جعفر بن محمد الفريابي
ثقة
Sunan al-Daraqutni Hadith 1928 in Urdu