سنن الدارقطني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقیم العلمیہ
اردو
8. باب تفسير الخليطين وما جاء فى الزكاة على الخليطين
باب دو چیزوں کو ملانے کی وضاحت ‘ دوملی ہوئی چیزوں پر زکوۃ لازم ہونے کا حکم
ترقیم العلمیہ : 1922 ترقیم الرسالہ : -- 1945
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ، ثنا أَبُو الأَزْهَرِ، ثنا عَبْدُ الرَّزَّاقِ، ثنا ابْنُ جُرَيْجٍ، قَالَ: سَأَلْتُ عَطَاءً عَنِ النَّفْرِ الْخُلَطَاءِ لَهُمْ أَرْبَعُونَ شَاةً، قَالَ:" عَلَيْهِمْ شَاةٌ"، فَإِنْ كَانَتْ لِوَاحِدٍ تِسْعَةٌ وَثَلاثُونَ وَلِلآخَرِ شَاةٌ، قَالَ:" عَلَيْهِمَا شَاةٌ" .
ابن جریج بیان کرتے ہیں: میں نے عطاء سے ایسے لوگوں کے بارے میں دریافت کیا، جو ایک دوسرے کے حصے دار ہوں، ان کی چالیس بکریاں ہوں، تو ان سب پر ایک بکری کی ادائیگی لازم ہو گی، میں نے دریافت کیا: اگر ان میں سے ایک شخص کی ٣٩ بکریاں ہوں اور دوسرے شخص کی ایک بکری ہو؟ تو انہوں نے یہی فرمایا: ”ان دونوں پر ایک بکری کی ادائیگی لازم ہو گی۔“ [سنن الدارقطني/ كتاب زكاة/حدیث: 1945]
ترقیم العلمیہ: 1922
تخریج الحدیث: «أخرجه البيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 7431، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 1945،»
Sunan al-Daraqutni Hadith 1945 in Urdu